• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نئے آئی فونز کی لیکس کا سلسلہ جاری

شائع October 11, 2020
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

ایپل کا آفیشل ایونٹ 13 اکتوبر کو ہونا ہے مگر نئے آئی فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے جس کو متوقع طور پر آئی فون 12 کہا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر نئی لیک میں بتایا گیا ہے کہ اس بارے آئی فونز کے 4 ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جن کی قیمتیں 699 ڈالر سے 1099 ڈالرز تک ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ ڈسپلے ہوگا جس کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، جو پری آرڈر میں 6 یا 7 نومبر جبکہ ریٹیل میں 13 یا 14 نومبر کو دستیاب ہوگا۔

6.1 انچ کے آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی، جبکہ یہ پری آرڈر میں 16 یا 17 اکتوبر جبکہ ریٹیل میں 23 یا 24 اکتوبر کو دستیاب ہوگا۔

یہ دونوں ماڈلز 64 جی بی سے 256 جی بی اسٹوریج آپشنز میں دستیاب ہوں گے اور قیمتیں اسٹوریج کے لحاظ سے مختلف ہوں گی۔

ایپل ایونٹ کا دعوت نامہ، فوٹو بشکریہ ایپل
ایپل ایونٹ کا دعوت نامہ، فوٹو بشکریہ ایپل

فلیگ شپ آئی فون 12 پرو میں 6.1 انچ کا ڈسپلے ہوگا جبکہ اس کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی اور اس میں ایک ٹیلی فوٹو کیمرا ہوگا جو 4 ایکس زوم اور ڈیپتھ ٹریکنگ کے لیے لیڈار سنسر کے ساتھ ہوگا۔

اس فون کے پری آرڈر 16 یا 17 اکتوبر سے شروع ہوں گے جبکہ ریٹیل میں 23 یا 24 اکتوبر میں دستیاب ہوگا۔

6.7 انچ ڈسپلے کے آئی فون پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ اس میں لیڈار سنسر اور 5 ایکس آٹپیکل زوم والا ٹیلی فوٹو کیمرا ہوگا۔

اس کے پری آرڈر 13 یا 14 نومبر سے شروع ہوں گے جبکہ اس کی ریلیز ڈیٹ 20 یا 21 نومبر ہوگی۔

ان دونوں ماڈلز میں 128 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 سیریز کے فونز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایپل کی جانب سے عام طور پر نئے آئی فونز ستمبر کے وسط میں متعارف کرائے جاتے ہیں مگر رواں سال کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے وہ تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024