• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اینیمیڈ فلم ’سول‘ آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان

شائع October 11, 2020
فلم کو رواں برس کرسمس کے موقع پر ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو رواں برس کرسمس کے موقع پر ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ کے معروف اسٹوڈیو ڈزنی نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ان کی آنے والی فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کو بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

’سول‘ سے قبل گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈزنی نے اپنی میگا بجٹ ہسٹوریکل لائیو ایکشن تھرلر فلم ’مولان‘ کو بھی ڈزنی پلس پر ریلیز کیا تھا۔

اس وقت امریکا اور یورپ سمیت دنیا کے تمام ممالک میں بہت سارے سینما گھر کورونا کی وبا کے باعث بند ہیں اور اگر کہیں کچھ سینما کھلے بھی ہیں تو خوف کی وجہ سے شائقین فلمیں دیکھنے نہیں آ رہے۔

سینما کے بند ہونے اور لوگوں کی جانب سے خوف کے باعث تھیٹرز میں فلموں کو نہ دیکھے جانے کے بعد ڈزنی نے اپنی معروف اینیمیٹڈ فلم کو بھی آن لائن ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فنٹیسی اینیمیڈ فلم ’سول‘ کو رواں برس 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا۔

’سول‘ کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں تھیٹرز میں ریلیز کیا جانا تھا مگر وبا کے باعث فلم کی نمائش رواں برس نومبر تک روک دی گئی تھی لیکن اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مذکورہ فلم کو بھی اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس سال ڈزنی کے علاوہ بھی دیگر پروڈکشن کمپنیوں نے متعدد فلموں کی نمائش یا تو روک دی ہے یا پھر انہیں اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کردیا ہے۔

ڈزنی پلس کو گزشتہ برس ہی متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال میں اس کے سبسکرائبرز کی تعداد 6 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وبا کے باعث چینی جنگجو لڑکی کی ’مولان‘ آن لائن ریلیز

ڈزنی پلس بھی نیٹ فلیکس اور ایپل پلس ٹی وی کی طرح پیسوں کے عوض خدمات فراہم کرتی ہے اور ڈزنی اسٹوڈیو زیادہ سے زیادہ فلمیں اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کرکے کمائی کے نئے طریقے تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

اینیمیٹڈ فنٹیسی فلم ’سول‘ ڈزنی کے پکسر اینیمیشن اسٹوڈیو کی 26 فلم ہے، اس سے قبل پکسر کی ریلیز کی گئی تقریبا تمام ہی فنٹیسی اینیمیٹڈ یا سپر ہیرو فلمیں شائقین کا خوب توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

پکسر کے تحت ’ٹائی اسٹوری، فائنٹنگ نینو، دی انکریڈیبلز، کارز، کوکو، اور آن ورڈ‘ جیسی معروف فلم سیریز بھی ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں سے ’ٹائی اسٹوری‘ کی چار جب کہ ’دی انکریڈیبلز‘ اور ’کارز‘ سمیت دیگر چند فلموں کی دو دو فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں۔

فنٹیسی اینیمیٹڈ فلم ’سول‘ کی کہانی ایک ہائی اسکول کے میوزک ٹیچر اور اس کے طالب علم کے گرد گھومتی ہے، فلم میں اسکول ٹیچر اپنے طالب علم کے روح کو اس کے جسم سے الگ کردیتا ہے۔

فلم میں کائنات کا ایک اور سیارہ بھی دکھایا گیا ہے، جہاں فلم کے کردار پہنچنے کے بعد اسے جنت سمجھ بیٹھتے ہیں مگر وہ جنت نہیں ہوتی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024