• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بگ باس 6 سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ کا مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

شائع October 9, 2020
ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی شوٹ ڈائریز اور ٹرپز سے متعلق اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹادی ہیں— فوٹو: انسٹاگرام
ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی شوٹ ڈائریز اور ٹرپز سے متعلق اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹادی ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

بگ باس سیزن 6 سے مشہور ہونے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان نے مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شوبز کو خیر باد کہنے سے متعلق اعلان کیا۔

ثنا خان نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں شوبز چھوڑنے سے متعلق بیان انگریزی، اردو اور رومن میں جاری کیا۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اس اعلان کو اپنی زندگی کا سب سے پرمسرت لمحہ قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی اس سفر میں ان مدد اور رہنمائی کرے۔

ثنا خان نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ بھائیوں اور بہنو! آج میں اپنی زندگی کے اہم موڑ پر آپ سے بات کررہی ہوں، میں سالوں سے شوبز (فلم انڈسٹری) کی زندگی گزار رہی ہوں اور اس عرصے میں مجھے اپنے چاپنے والوں سے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت اپنے چاہنے والوں کی طرف سے نصیب ہوئی جس کے لیے میں ان کی شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھیں: زائرہ وسیم کے بولی وڈ کو خیرباد کہنے پر بھارتی شخصیات کا ردعمل

اداکارہ نے لکھا کہ لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس غالب ہے کہ انسان کے دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے؟

بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا انسان پر یہ فرض عائد نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی ان لوگوں کی خدمت میں گزارے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں؟

انہوں نے مزید لکھا کہ کیا انسان کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ اسے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے؟ اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ ان 2 سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں خاص طور پر اس دوسرے سوال کا کہ مرنے کے بعد میرا کیا بنے گا؟

انہوں نے لکھا کہ اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ہے۔

ثنا خان نے لکھا کہ وہ (زندگی) اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے، صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔

واضح رہے کہ ثنا خان سلمان خان کے ساتھ فلم ’’جے ہو‘‘، ’’وجہ تم ہو‘‘، ’’ہلہ بول‘‘ سمیت تامل اور تیلگو کی بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں، تاہم انہیں سب سے زیادہ شہرت بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 6 سے ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 'اداکاری سے ایمان متاثر ہورہا تھا تو میں بولی وڈ چھوڑ رہی ہوں'

ثنا خان نے لکھا کہ وہ (زندگی) اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق زندگی گزارے صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے ہوئے طریقے پر چلے۔

انہوں نے درخواست کی کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ میری دعا کو قبول فرمائے اور آئندہ سے متعلق میرے عزم یعنی اپنے خالق کے حکم کے مطابق اور انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت نصیب فرمائے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بھارتی ادکارہ نے گزارش کی آئندہ انہیں کبھی شوبز کے کسی کام کے لیے دعوت نہ دی جائے۔

ثنا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی شوٹ ڈائریز اور ٹرپز سے متعلق اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹادی ہیں۔

بھارتی اداکارہ ثنا خان نے بولی وڈ فلمز ہلہ بول، جے ہو، وجہ تم ہو اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا میں کام کیا۔

انہوں نے ریئلٹی ٹی وی شو ‘خطروں کے کھلاڑی’، کامیڈی نائٹس بچاؤ، انٹرٹینمنٹ رات، جھلک دکھلا جا 7 اور کچن چیمپئن میں بھی حصہ لیا تھا۔

اس کے علاوہ ثنا خان نے تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، سال 2007 میں انہوں نے بولی وڈ فلم دھن دھنا دھن گول میں آئٹم سانگ ’بلو رانی’ بھی کیا تھا۔

گزشتہ برس عامر خان کی سپرہٹ فلم 'دنگل' سے بولی وڈ میں مشہور ہونے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے فلمی صنعت کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انسٹاگرام میں ایک پوسٹ میں زائرہ وسیم نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے کیرئیر کا انتخاب ان کے مذہبی عقائد پر اثر انداز ہورہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024