• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی آئی اے ملازمین کیلئے ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم

شائع October 9, 2020
وی وی ایس کے ذریعے 27 سو 3 ہزار ملازمین مستفید ہوں گے—فائل فوٹو: اے پی پی
وی وی ایس کے ذریعے 27 سو 3 ہزار ملازمین مستفید ہوں گے—فائل فوٹو: اے پی پی

راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنے ملازمین کے لیے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (وی ایس ایس) متعارف کروانے کا فیصلہ کیا جس سے ایئر لائن نے 4 ارب 70 کروڑ روپے کی بچت اور 27 ورکرز کو فائدہ پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اسکیم ایئرلائن اور اس کی تنظیم نو کا حصہ ہے اور پی آئی اے انتظامیہ نے اس سلسلے میں جولائی میں سمری تیار کر کے میں ستمبر یا اکتوبر میں اس کی منظوری کا ہدف مقرر کیا تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تاہم سیکریٹری ہوا بازی کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کی وجہ سے اس منصوبے کو عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے ملازمین کو نوکری سے رضاکارانہ بنیادوں پر علیحدگی کی پیشکش کا منصوبہ

وی وی ایس کے ذریعے 27 سو 3 ہزار ملازمین مستفید ہوں گے، اسکیم پی آئی اے بورڈ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور آخر میں وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد متعارف کردی جائے گی۔

یہ ایک واحد موقع ہوگا اور 14 روز گزرنے کے بعد ختم ہوجائے گا جس کے بعد ملازمین کی جانب سے کسی وی ایس ایس درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے 60 سال تک کی عمر کے تمام ریگولر ملازمین اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہوں گے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ پی آئی اے کی تنظیم نو کا حصہ ہے، ہم ایئرلائن کی تنظیم نو پر عمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے ورکرز کو فائدہ ہوگا‘۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے ملازمین کی برطرفی پر سینیٹ پینل میں اختلاف

انہوں نے مزید کہا کہ ورکرز کی جانب سے اسکیم کے حصول کے لیے جمع کروائی گئی درخواستوں کی منظوری کے لیے 14 روز کا عرصہ درکار ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں برس کے آخر تک ایئرلائن کی تنظیم نو مکمل کرلی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024