• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

تربت: نامعلوم افراد کے حملے میں بلوچ گلوکار جاں بحق

شائع October 9, 2020
گلوکار حنیف چمروک بلوچستان کی انسانی حقوق کی کارکن طیبہ بلوچ کے والد تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی
گلوکار حنیف چمروک بلوچستان کی انسانی حقوق کی کارکن طیبہ بلوچ کے والد تھے — فائل فوٹو: اے ایف پی

گوادر: بلوچی زبان کے گلوکار حنیف چمروک ضلع کیچ کے شہر تربت میں نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ حنیف چمروک تربت کے مضافات میں واقع گاؤں سنگانی میں اپنے گھر کے باہر کچھ نوجوانوں کے ساتھ میوزک کلاس لے رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے کہا کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور انہوں نے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: تربت میں خاتون صحافی شاہینہ شاہین قتل

علاوہ ازیں مقامی پولیس کے مطابق گلوکار حنیف چمروک کو متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ گلوکار پر حملے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس پارٹی جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔

حنیف چمروک کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا اور بعد میں ان کی لاش کو اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گلوکار حنیف چمروک بلوچستان کی انسانی حقوق کی کارکن طیبہ بلوچ کے والد تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کی سماجی کارکن جلیلہ حیدر دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل

یاد رہے کہ ستمبر میں تربت میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون صحافی و مقامی اینکر کو قتل کردیا تھا۔

پولیس نے کہا تھا کہ تربت کے ٹی ٹی سی کالونی کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پی ٹی وی کی مقامی اینکر اور مقامی میگزین کی ایڈیٹر شاہینہ شاہین شدید زخمی ہوئیں۔

انہیں تربت کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024