• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر کی ملاقات

شائع October 8, 2020
— فائل فوٹو / جی ایچ کیو
— فائل فوٹو / جی ایچ کیو

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر نے ملاقات اور افغان امن عمل کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و سلامتی، پاک ۔ افغان سرحدی انتظام اور افغان امن عمل کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی اور سفیر محمد صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مہمان شخصیات نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: 20 سال کی جنگ محض 20 دن میں ختم نہیں کرسکتے، اشرف غنی

واضح رہے کہ 12 ستمبر کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں مذاکرات کے آغاز کے بعد طالبان اور افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیمیں ملاقاتیں کر رہی ہیں، لیکن اب تک معاملات زیادہ آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔

مذاکراتی ٹیموں کے درمیان دوحا میں تقریباً روز ہونے والی ملاقاتوں میں اب تک امن عمل کے قواعد و ضوابط پر ہی بحث ہو رہی ہے اور بیشتر اہم معاملات پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

طالبان اور افغان حکومت کے مذاکرات کاروں کے مابین مذاکرات کا مقصد افغانستان کے 19 سالہ تنازع کو ختم کرنا ہے، البتہ مذاکرات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کو مرتب کرنے کے سلسلے میں چند معاملات کے باعث تعطل کا شکار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024