• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فن لینڈ میں 16 سالہ لڑکی ایک دن کی وزیر اعظم بن گئیں

شائع October 8, 2020
ایوا مورتو نے 7 اکتوبر کو ذمہ داریاں نبھائیں—فوٹو: اے ایف پی
ایوا مورتو نے 7 اکتوبر کو ذمہ داریاں نبھائیں—فوٹو: اے ایف پی

ہولی وڈ و بولی وڈ فلموں کی طرح یورپی ملک فن لینڈ میں حکومت نے ایک 16 سالہ لڑکی کو محض ایک دن کے لیے علامتی وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سونپ کر سب کو حیران کردیا۔

فن لینڈ کی حکومت نے عالمی تنظیم پلان انٹرنیشنل کی جانب سے خواتین کو مواقع فراہم کرنے اور صنفی مساوات کے لیے شروع کی گئی مہم (گرلز ٹیک اوور) کے تحت 16 سالہ ایوا مورتو کو وزیر اعظم بنایا تھا۔

فن لینڈ کی حکومت نے ایوا مورتو کو اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے ہر سال اکتوبر میں منائے جانے والے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک دن کا وزیر اعظم بنایا۔

ایوا موتو نے وزیر اعظم دفتر میں پورا دن گزارا—فوٹو: فن لینڈ حکومت ٹوئٹر
ایوا موتو نے وزیر اعظم دفتر میں پورا دن گزارا—فوٹو: فن لینڈ حکومت ٹوئٹر

فن لینڈ حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایوا مورتو نے 7 اکتوبر کو ایک دن کے علامتی وزیر اعظم کی خدمات سر انجام دیں۔

ایک دن کے لیے وزیر اعظم کی خدمات دینے والی ایوا مورتو نے اگرچہ کوئی قانون سازی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے حکومتی معاملات کے لیے کوئی ضوابط بنائے، تاہم انہوں نے بطور وزیر اعظم تمام کاموں کی نگرانی کی۔

حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک دن کی وزیر اعظم نے مختلف اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور انہوں نے صنفی مساوات اور لڑکیوں کے لیے مواقع پیدا کرنے جیسے معاملات پر گفتگو کی۔

ایک دن کی وزیر اعظم ایوا مورتو نے فن لینڈ کے وزیر اعظم کے دفتر میں 7 اکتوبر کو پورا دن خدمات سر انجام دیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے دوران ٹیکنالوجی کے شعبے میں لڑکیوں کے کردار اور مواقع پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی۔

ایک دن کی وزیر اعظم نے مستقل وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی—فوٹو: فن لینڈ حکومت
ایک دن کی وزیر اعظم نے مستقل وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی—فوٹو: فن لینڈ حکومت

ایک دن کی علامتی وزیر اعظم ایوا مورتو نے وزیر اعظم کے دفتر میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کے دوران خواتین کو ہراساں کیے جانے جیسے اہم موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فن لینڈ کی 34 سالہ سانا مارین دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں

ایوا مورتو نے فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین سے بھی ملاقات کی اور اہم ذمہ داری نبھانے اور سمجھنے کا موقع فراہم کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ایوا مورتو نے علامتی طور پر ذمہ داریاں ادا کیں—فوٹو: فن لینڈ حکومت
ایوا مورتو نے علامتی طور پر ذمہ داریاں ادا کیں—فوٹو: فن لینڈ حکومت

دن کے اختتام پر ایوا مورتو نے اپنے خطاب میں فن لینڈ حکومت اور وزیر اعظم کی تعریف کرنے سمیت دیگر عہدیداروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی کبھی یہ خواہش نہیں رہی ہے کہ وہ وزیر اعظم کے دفتر میں ہوں۔

ایوا مورتو نے پورے دن علامتی وزیر اعظم کی خدمات ادا کرنے کے بعد 7 اکتوبر کی شام کو ہی اپنی خدمات حکومت کو واپس کردیں۔

مزید پڑھیں: فن لینڈ کی وزیراعظم نے بیٹی کی پیدائش کے ڈھائی سال بعد شادی کرلی

خیال رہے کہ فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین دسمبر 2019 میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بھی بنی تھیں۔

سارا مارین محض 34 سال کی عمر میں وزیر اعظم بنی تھیں، سانا مارین پہلی بار فن لینڈ کی 5 سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی حکومت کے تحت وزیر اعظم بنی تھیں اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہی خواتین کے پاس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024