• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اجے دیوگن کے بھائی فلم ساز انیل دیوگن چل بسے

شائع October 7, 2020
انیل دیوگن نے اجے دیوگن کی فلمیں بھی بنائیں—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر
انیل دیوگن نے اجے دیوگن کی فلمیں بھی بنائیں—فائل فوٹو: فیس بک/ ٹوئٹر

بولی وڈ اداکار اجے دیوگن کے بھائی اور فلم ساز انیل دیوگن 45 برس کی عمر میں چل بسے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر انیل دیوگن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پیر (5 اکتوبر) کی شب کو ان کے بھائی انیل دیوگن انتقال کرگئے۔

اجے دیوگن نے اپنی پوسٹ میں اعلان میں اپنے بھائی انیل دیوگن کی موت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی اچانک موت سے ان کا خاندان غمزدہ ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کے گھر پر کوئی ذاتی دعائیہ ملاقات نہیں ہوگی۔

انیل دیوگن کی موت کی وجہ تاحال نامعلوم ہے۔

انیل دیوگن نے ہدایت کاری کا آغاز راجا چاچو فلم سے سال 2002 میں کیا تھا، انہوں نے اکثر فلموں میں اجے دیوگن کو کاسٹ کیا تھا۔

انہوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی مختلف فلموں میں کام کیا تھا جن میں جان، اتہاس، پیار تو ہونا ہی تھا اور سن آف سردار شامل ہیں۔

اجے دیوگن نے ان فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024