• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تاجی کھوکھر کا بیٹا دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

شائع October 7, 2020
تاجی کھوکھر کے بیٹے کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا— فائل فوٹو بشکریہ فیس بک
تاجی کھوکھر کے بیٹے کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا— فائل فوٹو بشکریہ فیس بک

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی ایکٹ کے چوتھے شیڈول میں شامل امتیاز علی کھوکھر عرف تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ امتیاز کھوکھر کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ امتیاز کھوکھر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ پولیس سب انسپکٹر ارشاد کلیم کی شکایت پر درج کیا گیا جو فی الحال ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشت گردی ترمیمی بل سینیٹ سے بھی منظور

شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ وہ اپنے ماتحت افراد کے ساتھ کھوکھر روڈ کے قریب ڈیوٹی پر گشت کر رہے تھے جب اسے اطلاع ملی کہ 14ستمبر 2020 کو للیال کا رہائشی امتیاز کھوکھر میڈیکل کیمپ کے بہانے اپنے گھر کے باہر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو جمع کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے ساتھیوں سے دریافت کرنے کے بعد یہ بات پتا چلی تھی کہ امتیاز کھوکھر کو 4 اکتوبر 2018 سے انسداد دہشت گردی کے چوتھے شیڈول پر رکھا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اجتماع کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں لہٰذا شکایت کنندہ نے کہا کہ امتیاز کھوکھر نے انسداد دہشت گردی کے چوتھے شیڈول کی خلاف ورزی کی ہے جو ایسی کسی بھی سرگرمی سے منع کرتا ہے۔

امتیاز کھوکھر اور ان کے والد کو راولپنڈی پولیس نے چوتھے شیڈول پر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا میں دہشت گردی کے الزام میں ایک پاکستانی ڈاکٹر گرفتار

انسداد دہشت گردی ایکٹ کے مطابق چوتھے شیڈول پر رکھے گئے افراد متعلقہ پولیس کو اطلاع دیے بغیر اپنے اپنے ضلع کو نہیں چھوڑ سکتے اور انہیں پولیس کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے پڑتے ہیں۔

ان دونوں نے 2 جنوری 2019 کو ایئر پورٹ پولیس کے پاس پانچ، پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے تھے، ان کے عوامی اجتماعات میں شامل ہونے اور بینک اکاؤنٹ رکھنے پر بھی پابندیاں عائد ہیں۔

اس کے علاوہ چوتھے شیڈول پر رکھے گئے کسی فرد کے پاس اسلحہ لائسنس نہیں ہونا چاہیے، اگر اسلحہ لائسنس پہلے سے جاری کیا گیا تھا تو اسے منسوخ سمجھا جائے گا اور اسلحہ قریبی پولیس اسٹیشن میں جمع کرایا جائے گا، اگر ایسا نہ ہوا تو اسلحہ ضبط کیا جائے گا اور اس طرح کا اسلحہ رکھنے والوں کو سزا مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عدالتی فیصلے کے بعد دہشت گردی کے ملزم کی امریکا حوالگی کیلئے راہ ہموار

قانون کے مطابق ایسے افراد کو پاسپورٹ بھی جاری نہیں کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے دہشت گردی کی نگرانی کی فہرست میں شامل 25 افراد کی فہرست میں تاجی کھوکھر اور اس کے بیٹے کے نام شامل رکھے ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024