• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستان کا دنیا پر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 'انتخاب' نہ کرنے پر زور

شائع October 7, 2020
منیر اکرم نے کہا کہ بھارت مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوششیں کررہا ہے —فائل فوٹو: اے پی پی
منیر اکرم نے کہا کہ بھارت مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوششیں کررہا ہے —فائل فوٹو: اے پی پی

اقوامِ متحدہ: پاکستان نے عالمی برادری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ دہشت گردی کی ہر قسم سے لڑنے کے لیے پر عزم ہے کیوں کہ وہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایک منتخب نقطہ نظر کام نہیں کرے گا۔

’عالمی دہشت گردی کو ختم کرنے کے اقدامات‘ پر ہونے والے اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ امریکا-طالبان معاہدہ بھی دہشت گردی کو ختم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں برس فروری میں امریکا- طالبان معاہدے کو حتمی بنانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا اور وہ افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اقوام متحدہ کے اصولوں کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرنے کا عزم

اب اسلام آباد امریکا کی جانب سے افغانستان میں 19 سال سے جاری جنگ اور تباہ کے خاتمے کی اُمید پر بین الافغان مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا بھی حامی ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ ’امریکا-طالبان معاہدہ اور حال ہی میں شروع ہونے والے بین الافغان مذاکرات سے اُمید ہے کہ سیاسی حل برآمد ہوگا‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’افغانستان میں امن ہمارے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سازگار حالات پیدا کرے گا‘۔

دہشت گردی کو شکست دینے کے پاکستانی عزم کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردی کو اس کے ہر پہلو کے ساتھ ہر جگہ جامع طور پر شکست دینی ہوگی، اس سے منتخب طور پر نہیں نمٹا جاسکتا‘۔

مزید پڑھیں: کشمیر کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے ہٹایا نہیں جاسکتا، پاکستان

پاکستان طویل عرصے سے ریاستی دہشت گردی سے لڑنے کی ضرورت پر زور دے رہا ہے جیسا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہورہا ہے، اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ جابرانہ پالیسیاں دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اراکین کی جانب سے سعودی عرب اور غیر جانبدار تنظیم کی جانب سے ایران کے دیے گئے بیان سے اپنے آپ کو منسلک کیا، دونوں نے بلا امتیاز دہشت گردی کی ہر قسم کو شکست دینے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

منیر اکرم نے عالمی تنظیم کو بتایا کہ عالمی تعاون نے کامیابی سے بڑی دہشت گرد تنظیموں مثلاً القاعدہ اور داعش کی بنیاد کو شکست دے دی ہے تاہم ان کے رفقا اور کچھ وابستہ افراد پوری دنیا میں پھیل چکے ہیں۔

پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ ’دہشت گردی خود کو متعدد نئی اور مختلف اشکال میں ڈھال رہی ہیں جن پر مؤثر انداز میں توجہ نہیں دی جارہی‘۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے سے روکے، پاکستان

منیر اکرم نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کہ جن کے نتیجے میں تقریباً 70 ہزار انسانی جانوں اور ایک کھرب 20 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس بات کا جائزہ لینا انتہائی اہم ہے کہ عالمی حکمت عملیوں، میکانزم اور مداخلتوں کے باوجود دہشت گردی کے واقعات میں کیوں اضافہ ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوششیں کررہا ہے ’بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کے مساوی قرار دے کر اسے دبایا نہیں جاسکتا‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024