• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وبا کے باعث ’جراسک ورلڈ: ڈومینین’ کی ریلیز بھی 2022 تک ملتوی

شائع October 7, 2020
جراسک ورلڈ: ڈومینین کی شوٹنگ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی—  فوٹو: بشکریہ یونیورسل پکچرز
جراسک ورلڈ: ڈومینین کی شوٹنگ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی— فوٹو: بشکریہ یونیورسل پکچرز

معروف ڈائناسور فرنچائز سائنس فکشن فلم ’جراسک ورلڈ‘ کی چھٹی فلم کی ریلیز ایک سال تک ملتوی کردی گئی۔

برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق کوم کاسٹ کارپوریشن نے فلم کو اب ایک سال کی تاخیر کے بعد جون 2022 تک ریلیز کرنے کا اعلان کیا۔

ابتدائی طور پر اس فلم کو 2021 میں ریلیز کیا جانا تھا۔

سنیما کی ایک بڑی فرنچائز کی جانب سے یہ اقدام عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں: ’جراسک ورلڈ‘ کے بے قابو ڈائنا سورز کی دنیا بھر میں تباہی

خیال رہے کہ مارچ میں دنیا بھر میں سنیماز بند ہونے کی وجہ سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بحالی کی کوششیں کررہی ہے اور اسی وجہ سے ہولی وڈ کے اسٹوڈیوز کی جانب سے فلموں کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کی جارہی ہے۔

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ڈائریکٹر کولن ٹریورو نے فلم کا پہلا ٹیزر پوسٹر بھی جاری کیا جو بلاک 1993 کی بلاک بسٹر فلم ‘جراسک پارک’ کی واپسی پر مبنی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ گزشتہ 3 ماہ سے میں نے فلم پر ایک غیر معمولی کاسٹ اور عملے کے ساتھ کام کیا ہے اور ہم اسے دنیا سے شیئر کرنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

کولن ٹریورو نے کہا کہ ہمیں تھوڑا طویل انتظار کرنا ہوگا، آئیں تب تک صحت مند رہیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں’۔

'جراسک ورلڈ: ڈومینین' کی شوٹنگ عالمی وبا کی وجہ سے مارچ میں روک دی گئی تھی اور یہ پروڈکشن بحال کرنے والی بڑی فلموں میں سے ایک تھی۔

اسٹوڈیو نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کافی اقدامات کیے تھے جن میں ٹیسٹنگ، درجہ حرارت چیک ہونا اور کاسٹ اور عملے کو ریزورٹ ہوٹل میں آئسولیٹ کرنا شامل ہیں۔

'جراسک ورلڈ: ڈومینین' کی شوٹنگ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کی شوٹنگ مکمل ہونے میں 3 ہفتے باقی ہیں۔

یہ فلم فرنچائز کے 27 سال کے عرصے میں چھٹی فلم ہے جس کی کاسٹ میں ایک مرتبہ پھر کرس پراٹ، بریس ڈلاس ہوورڈ شامل ہیں۔

دیگر اداکاروں میں لورا ڈرن، سیم نیل اور جیف گولڈبلم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'جراسک ورلڈ' کا سیکوئل بنے گا

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’جراسک پارک‘ کے نام سے 1993 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی دوسری فلم ’دی لاسٹ ورلڈ: جراسک پارک‘ 1997 میں ریلیز کی گئی۔

پہلی دو فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم ’جراسک پارک تھری‘ کے نام سے سال 2001 میں ریلیز کی گئی، اس سیریز کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘ 2015 میں ریلیز کی گئی۔

3 سال کے وقفے کے بعد اس سیریز کی پانچویں فلم جراسک ورلڈ: فالن کنگ ڈم‘ کو 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اب چھٹی فلم ایک سال کی تاخیر سے ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے دیگر فلموں کی ریلیز بھی التوا کا شکار ہوئی ہے جن میں ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘، ’دی بیٹ مین’ اور ’میٹرکس 4’ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024