• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سنجے دت کی نئی تصویر پر مداح تشویش کا شکار

شائع October 7, 2020
سنجے دت — اے ایف پی فائل فوٹو
سنجے دت — اے ایف پی فائل فوٹو

بولی وڈ کے اداکار سنجے دت نے اگست میں صحت کے مسائل کے باعث فلمی دنیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

اداکار یا ان کے خاندان نے تو ان کی بیماری کے حوالے سے کچھ بھی کھل کر نہیں بتایا مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

بعد ازاں ستمبر میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سنجے دت کی پہلی کیمو تھراپی مکمل ہوگئی ہے اور علاج کا عمل اچھا رہا ہے، تاہم اب ان کی پہلی کیموتھراپی کے بعد ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے، جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت کی ایک حالیہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے ان کے مداحوں کو پریشان کیا ہے۔

سنجے دت اپنی اہلیہ منائتا دت اور بچوں سے ملنے کے لیے کچھ دن قبل چارٹرڈ فلائٹ پر دبئی پہنچے تھے اور یہ تصویر بھی ممکنہ طور پر وہاں کی ہی ہے تاہم ان کی مذکورہ تصویر کے حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

وائرل ہونے والی تصویر میں سنجے دت نے ایک نیلی ٹی شرٹ اور گہرے نیلے رنگ کی پینٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ ایک مداح کے ساتھ پوز دے رہے ہیں۔

اس تصویر میں سنجے دت بہت زیادہ کمزور نظر آرہے ہیں اور اس کی وجہ سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اداکار کی جلد صحتیابی کی دعائیں کی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار کی اہلیہ کی جانب سے بھی سنجے دت کی تصاویر ستمبر میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھیں، جن میں مثبت خیالات کا اظہار کیا گیا تھا مگر اس تصویر میں اداکار اتنے کمزور نہیں دکھائی دیے جتنے اب وائرل ہونے والی تصویر میں نظر آ رہے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ سنجے دت کو 8 اگست کو سانس لینے کی شکایت پر ممبئی کے نجی لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور 2 روز بعد 10 اگست کو انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے ایک دن بعد 11 اگست کو 61 سالہ اداکار نے اعلان کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے فلمی صنعت سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے رہے ہیں اور مداحوں کو فکر مند ہونے یا غیر ضروری اطلاعات پھیلانے کی ضرورت نہیں۔

جس کے بعد اسی روز بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ سنجو بابا میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور کینسر تیسرے اسٹیج پر ہے اور وہ علاج کے لیے جلد امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

ان کی بیماری کے حوالے سے اہلیہ منائتا دت کا بھی بیان سامنے آیا تھا تاہم سنجے یا منائتا دت میں سے کسی نے بھی اداکار کو کینسر کا مرض لاحق ہونے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی۔

بیماری کی تشخیص کے وقت اداکار سنجے دت کی فلم کے جی ایف ٹو کی شوٹنگ بھی جاری تھی، جس کے بعد ان کی فلم کے جی ایف ٹو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کارتھک گوڈا نے بتایا تھا کہ سنجے دت '3 ماہ بعد' فلم مکمل کریں گے۔

اداکار نے وقفے کے دوران ایک فلم شمشیرا کی شوٹنگ کو بھی مکمل کیا جبکہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سڑک 2 نے ناکامی کا نیا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024