• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

آرمی چیف کا ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور تیاریوں پر زور

شائع October 6, 2020
آرمی چیف نے گلگت میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا بھی افتتاح کیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے گلگت میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا بھی افتتاح کیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُبھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تیاری اور مستعدی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسکردو اور گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہیں کنٹرول لائن پر تعینات افواج کی پیشہ وارانہ تیاری اور تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اور سخت موسمی حالات میں ان کی مستعدی اور پیشہ وارانہ تیاری کو سراہا۔

آرمی چیف نے اُبھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر تیاری اور مستعدی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے گلگت میں جدید ترین سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا بھی افتتاح کیا جو کہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کا اقدام ہے۔

ٹیکنالوجی پارک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی مواصلات کے شعبے میں تحقیق اور تخلیق کا ماحول پیدا ہوگا اور یہ ادارہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنے گا۔

یہ علاقے میں سائبر انڈسٹری کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس سی او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقوں میں آئی ٹی اداروں کے قیام سے جدت اور ڈجیٹائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی اور اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024