• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

باسمتی چاول کی ملکیت کے حوالے سے بھارتی دعویٰ چیلنج کرنے کا فیصلہ

شائع October 6, 2020
عبدالرزاق داؤد نے باسمتی چاول کے جی آئی کے ان کے دعوے کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی— فائل فوٹو: ٹوئٹر
عبدالرزاق داؤد نے باسمتی چاول کے جی آئی کے ان کے دعوے کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی— فائل فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان نے باسمتی چاول کے جغرافیائی اشارے (جی آئی) ٹیگ کے ہندوستان کے دعوے کے جواب میں یورپی یونین میں اس کی مخالفت درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا، اجلاس میں سیکریٹری کامرس، چیئرمین انٹالیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن (آئی پی او پاکستان)، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے نمائندوں اور قانونی برادری نے شرکت کی۔

اس اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فصل کے نمائندوں کا خیال ہے کہ پاکستان باسمتی چاول کا ایک بہت بڑا کاشت کار اور پروڈیوسر ہے اور ہندوستان کے اس حوالے سے خصوصی درجے کے حصول کا دعویٰ بلا جواز ہے۔

مزید پڑھیں: سفید چاول کا زیادہ استعمال خطرناک

رزاق داؤد نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان یورپی یونین میں ہندوستان کی درخواست کی سختی سے مخالفت کرے گا اور ہندوستان کو باسمتی چاول کا خصوصی جی آئی ٹیگ حاصل کرنے سے باز رکھے گا، انہوں نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے خدشات کی مزید حمایت کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ باسمتی چاول جی آئی کے ان کے دعوے کا تحفظ کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے یورپی یونین میں ایک درخواست جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ باسمتی چاول صرف ان کی خاصیت ہے اور اس درخواست میں باسمتی چاول کی مکمل ملکیت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024