• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

افغان کرکٹر نجیب ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

شائع October 6, 2020
نجیب تراکئی نے 12 ٹی20 انٹرنیشنل اور ایک ون ڈے میچ میں افغانستان کی نمائندگی کی تھی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
نجیب تراکئی نے 12 ٹی20 انٹرنیشنل اور ایک ون ڈے میچ میں افغانستان کی نمائندگی کی تھی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

افغانستان کے نوجوان بلے باز نجیب تراکئی ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجیب کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2 اکتوبر کو ہونے والے کار ایکسیڈنٹ میں نجیب شدید زخمی ہو گئے تھے اور ان کی سرجری کرنی پڑی تھی۔

مزید پڑھیں: ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی کی سرفہرست 10 آل راؤنڈرز میں شامل

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ افغان کرکٹر کا ننگرہار میں علاج جاری تھا اور افغان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی انہیں کابل یا افغانستان سے باہر علاج کے لیے منتقل کیا جائے گا۔

نجیب تراکئی نے گزشتہ ماہ شپاگیزا پریمیئر لیگ میں مسابقتی کرکٹ میں شرکت کی تھی مس اینک نائٹس کے لیے 32 رنز بنائے تھے۔

انہوں نے 12 ٹی 20 انٹرنیشنل اور ایک ون ڈے میچ میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کیا تھا اور بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، آئرلینڈ، زمبابوے، بنگلہ دیش اور ہانک کانگ کے خلاف کھیلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح کو ایک عہدہ چھوڑنا ہوگا، چیئرمین پی سی بی

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور 2017 میں آئرلینڈ کے خلاف اسکور کیا تھا جب انہوں نے 90 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں آخری مرتبہ ستمبر 2019 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی اور انہوں نے اپنا واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

تراکئی نے 24 فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے جس میں انہوں نے 47.20 کی اوسط سے 6 سنچریوں اور 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 30 رنز اسکور کیے جس میں 200 رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024