• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

عدنان صدیقی کی 'ارطغرل غازی' کے مزار پر حاضری

شائع October 6, 2020
عدنان صدیقی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترکی کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
عدنان صدیقی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترکی کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور اداکار اور ہدایت کار عدنان صدیقی نے ترکی کے شہر استنبول میں شہرہ آفاق ڈرامے ’ دیریلیش ارطغرل’ کے مرکزی کردار ارطغرل غازی کے مزار پر حاضری دی۔

پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ پیش کیا جانا والا ڈراما ‘ارطغرل غازی‘ نہ صرف پاکستانی عوام میں مقبول ہے بلکہ شوبز سے جڑی کچھ شخصیات بھی اس ڈرامے کو سراہ رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں عدنان صدیقی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترکی کے تاریخی مقامات کی سیر بھی کی۔

مزید پڑھیں: ‘ارطغرل‘ سےوابستہ شخصیات سے ملاقات،مداح جلد خوشخبری سنیں گے، عدنان صدیقی

حال ہی اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سلطنت عثمانیہ سے قیام سے قبل بہادر مسلمان سپہ سالار ’ارطغرل‘ کے مزار پر موجود ہیں۔

ویڈیو میں عدنان صدیقی نے مداحوں کو ’ارطغرل غازی‘ کی قبر دکھائی اور اہم معلومات بھی بیان کیں۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا، جس میں انہوں نے کہا اب اگر کوئی ارطغرل غازی سے متعلق نہیں جانتا ہوگا تویہ حیران کن ہوگا کیونکہ وہ بورنگ تاریخی کتابوں سے باہر نکل کر لیجنڈری ترک سیریز ارطغرل میں موجود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان میں ارطغرل غازی کے مداح بہت بڑی تعداد میں موجود ہیں اور ان دنوں اس ڈرامے پر بہت زیادہ بات چیت ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں ارطغرل کے مزار پر موجود ہوں جو سوغوت میں واقع ہے، جنہیں تاریخی واقعات کی وجہ سے ایک طرح سے سلطنت عثمانیہ کا بانی کہا جاسکتا ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ ارطغرل غازی قائی قبیلے کے سردار تھے جنہوں نے اسلام کی خاطر بہت سی قربانیاں دیں، مسلمانوں اور غیرمسلموں کے لیے ایک جیسی محفوظ اور خوشحال ریاست کی خواہش کی جہاں سب کے لیے انصاف موجود ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کی سلجان خاتون ڈیزائنر ماریہ بی کیلئے ماڈلنگ کریں گی؟

عدنان صدیقی نے لکھا کہ جب میں نے ارطغرل غازی کے مزار کی خوبصورتی اور سادگی دیکھی تو میرے ذہن میں بہت سے خیالات آئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے سوچا تھا کہ ان کا مزار ایک بہت بڑی جگہ پر ہوگا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے ان کا مقبرہ سادہ اور چھوٹی سی جگہ پر بنا ہوا ہے جو ارطغرل غازی کی عظمت کو بیان کرتا ہے۔

اس سے چند روز قبل عدنان صدیقی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں جاری کچھ ویڈیوز میں شوٹنگ اور استنبول میں سیر و تفریح کی ویڈیوز بھی جاری کی تھیں۔

بعدازاں عدنان صدیقی نے انسٹا اسٹوریز میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی بنانے والی کمپنی سے وابستہ قادر نامی شخص کے ساتھ موجود ہیں۔

عدنان صدیقی نے پاک ترک دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور مداح جلد خوشخبری سنیں گے۔

اس کے ساتھ ہی ویڈیوز میں عدنان صدیقی کو ارطغرل ڈرامے سے جڑے خصوصی تحائف وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کو پی ٹی وی پر 24 اپریل سے نشر کیا جا رہا ہے اور اب اس کا دوسرا سیزن بھی شروع ہوچکا ہے۔

اس ڈرامے نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور اسے یوٹیوب پر محض 20 دن میں 21 کروڑ بار دیکھا جا چکا تھا۔

اس ڈرامے کی کہانی 13ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی ہے جو ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے، جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔

جہاں اس ڈرامے نے پاکستانیوں کے دل میں جگہ بنائی ہے وہیں ارطغرل غازی کے تمام کردار بھی پاکستانی عوام کی محبت کے مشکور ہیں اور جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ ستمبر میں ارطغرل غازی میں دوآن الپ (روشان) کا کردار ادا کرنے والے جاوید چتین گونر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024