• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دلیپ کمار اپنے آبائی گھر کی تصاویر بھیجنے پر مداحوں کے شکر گزار

شائع October 6, 2020
دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس
دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

حکومت خیبر پختونخوا (کے پی) کی جانب سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں واقع دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد دلیپ کمار نے اپنے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کی تھی۔

اور اب پشاور میں مداحوں کی جانب سے لیجنڈ اداکار کے گھر کی تصاویر شیئر کرنے پر انہوں نے شکریہ ادا کیا ہے۔

گزشتہ دنوں صوبہ خیبرپختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا تھا کہ صوبائی حکومت نے بولی وڈ کے لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی ہے۔

ان کے مطابق دلیپ اور راج کمار کے گھروں کو حکومت خرید کر وہاں تزئین و آرائش کے بعد دونوں جگہوں کو میوزیم میں تبدیل کرکے سیاحت کو فروغ دے گی۔

—فوٹو: شکیل اللہ واحد
—فوٹو: شکیل اللہ واحد

ڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

مزید پڑھیں: دلیپ کمار کی پشاور میں واقع آبائی گھر کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صحافی نے پشاور میں واقع دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

جس پر اداکار دلیپ کمار نے ان تصاویر کو ری ٹوئٹ کیا اور اپنے گھر کی تصاویر شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

لیجنڈری اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ تمام پشاور والوں سے درخواست ہے کہ میرے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کریں (اگر آپ نے کلک کی ہیں)۔

اور جب دلیپ کمار نے پشاور میں موجود شہریوں سے آبائی گھر کی تصاویر بھیجنے کی درخواست کی تو انہوں نے انہیں مایوس نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سائرہ بانو پشاور میں بولی وڈ اداکاروں کے گھروں کو میوزیم بنانے کے فیصلے پر خوشی سے سرشار

بعدازاں ٹوئٹر پر DilipKumar# کے ساتھ مداحوں نے ماضی میں لی گئی دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کیں۔

عبدالقیوم آفریدی نامی شہری نے دلیپ کمار کے آبائی گھر کی تصاویر شیئر کیں۔

حسان اے چشتی نامی صارف نے لیجنڈری اداکار کے گھر کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، اللہ آپ کو صحت عطا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ آپ بہت جلد پاکستان بھی آئیں۔

ایک اور صارف نے بھی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میں نے چند ہفتے قبل پشاور کا دورہ کیا تھا اور آپ کے آبائی گھر کی تصاویر لی تھیں، انہیں شیئر کررہا ہوں۔

بعدازاں دلیپ کمار نے یہ تصاویر بھیجنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ٹوئٹ میں لکھا کہ گزارش پر ترسیل کردہ تصاویر پر بہت شکریہ۔

پشاور سے لوگوں نے تصاویر بھیج کر اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور تقسیم ہند سے قبل متحدہ ہندوستان میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔

دلیپ کمار کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے قصہ خوانی بازار میں 1922 میں مسلمان گھرانے میں ہوئی تھی اور ان کا اصل نام محمد یوسف ہے۔

مزید پڑھیں: کے پی حکومت کا دلیپ اور راج کپور کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

دلیپ کمار کو ان کی فلمی خدمات پر حکومت پاکستان نشان امتیاز سے بھی نواز چکی ہے۔

اسی طرح راج کپور کی پیدائش پشاور کے حالیہ علاقے حویلی دلگران میں ہندو خاندان میں 1924 میں ہوئی تھی۔

دونوں بولی وڈ لیجنڈز کے علاوہ بھی دیگر چند بولی وڈ شخصیات پشاور اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں پیدا ہوئی تھیں جب کہ متعدد شخصیات حالیہ پاکستان کے دیگر صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی پیدا ہوئی تھیں۔

دونوں لیجنڈز کی پیدائش پشاور میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز
دونوں لیجنڈز کی پیدائش پشاور میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024