• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

شائع October 5, 2020
ڈاکٹر وقار مسعود خان — فائل فوٹو / خان اینڈ علی ڈاٹ کام
ڈاکٹر وقار مسعود خان — فائل فوٹو / خان اینڈ علی ڈاٹ کام

وزیر اعظم عمران خان نے سابق سیکریٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان کو اپنا معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کردیا۔

وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود خان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو مقرر کیے گئے ہیں اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

نئے معاون خصوصی کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 51 ہوگئی ہے جبکہ کابینہ میں غیر منتخب ارکان کی تعداد 20 تک جاپہنچی ہے۔

ان 20 غیر منتخب ارکان میں 16 معاونین خصوصی اور 4 مشیر ہیں، جبکہ کابینہ میں 27 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کے الیکٹرک کے سابق چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) تابش گوہر بھی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک کے سابق سی ای او تابش گوہر وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 1973 کے رولز آف بزنس کے رول 4 (6) کے تحت تابش گوہر کو اپنا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ تابش گوہر کا تقرر اعزازی طور پر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024