• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شاہین شاہ آفریدی کا ٹی ٹوئنٹی میں 4 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ

شائع October 5, 2020
شاہین شاہ آفریدی نے 56 میچوں میں 4 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں —فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر
شاہین شاہ آفریدی نے 56 میچوں میں 4 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں —فوٹو: آئی سی سی ٹوئٹر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں سندھ کے خلاف 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں اور سب سے کم میچوں میں 4 مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا لیا۔

ملتان اسٹیڈیم میں شاہین شاہ آفریدی اپنی نپی تلی باؤلنگ کے ذریعے سندھ کے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھاتے رہے اور ریکارڈ بھی بنالیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے خرم منظور، اعظم خان، انور علی، سہیل خان اور 90 رنز کی بڑی اننگز کھیلنے والے شرجیل خان کی وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: خبیر پختونخوا، سندھ کی شاندار فتح

انہوں نے 21 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، یوں گزشتہ 3 میچوں کے دوران دوسری مرتبہ ایک میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

نوجوان باؤلر نے ٹی ٹوئنٹی طرز کرکٹ میں 4 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور انہوں نے سب سے کم میچ کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا۔

ٹی ٹوئنٹی طرز کرکٹ میں سری لنکا کے لاستھ ملینگا نے 5 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے تاہم اس کے لیے انہوں نے 289 میچز کھیلے۔

شاہین شاہ آفریدی نے صرف 56 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 4 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ویز 203 میچوں اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 302 میچوں میں 4 مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کرکے بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ 5 میچوں میں تیسری مرتبہ یہ 5 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ان کی بہترین فارم کا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ناردرن پاکستان کی سینٹرل پنجاب کے خلاف فتح

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اس میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اب تک بین الاقوامی سطح پر 15 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 18 وکٹیں حاصل کیں اور بہترین باؤلنگ 20 رنز کے عوض 3 وکٹیں ہیں۔

اپریل 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کا آغاز کرنے والے شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی طرز میں مجموعی طور پر 56 میچوں میں 76 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی بہترین باؤلنگ 19 رنز کے عوض 6 وکٹیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024