• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

شائع October 5, 2020
صنم چوہدری نے نومبر 2019 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
صنم چوہدری نے نومبر 2019 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

'آسمانوں پہ لکھا'، 'بھول'، 'گھر تتلی کا پر' اور 'میر آبرو' جیسے کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

صنم چوہدری نے نومبر 2019 میں خاموشی سے دیرینہ دوست موسیقار سومی چوہان سے شادی کی تھی۔

اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا اور اب انہوں نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی۔

صنم چوہدری نے اپنے شوہر اور نوزائیدہ بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کے نام شہیر چوہان بتایا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کب بچے کی پیدائش ہوئی۔

تصویر میں صنم چوہدری اور سومی چوہان کو بچے کے ساتھ خوشی میں دیکھا جا سکتا ہے اور تصویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ جوڑے کے ہاں چند دن قبل بچے کی پیدائش ہوئی ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تصویر میں دونوں میاں اور بیوی کو کھڑے ہوکر بیٹے کو گود میں لیے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے مداحوں کا خیال ہے کہ اداکارہ کے ہاں کم از کم ایک ہفتہ قبل بچے کی پیدائش ہوئی ہوگی۔

سات سال قبل 2013 میں ڈرامے 'عشق ہماری گلیوں میں' کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کرنے والی صنم چوہدری نے اداکاری کے عوض ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں اور انہوں نے متعدد ڈراموں میں نہایت اچھے کردار ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم چوہدری نے بھی خاموشی سے شادی کرلی

انہوں نے تین درجن کے قریب ڈراموں میں کام کیا ہے، ان کا آخری نشر ہونے والا ڈراما 'میر آبرو' ہے، جسے ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا۔

اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صنم چوہدری نے موسیقار سمی چوہان سے شادی کی تھی— فوٹو:انسٹاگرام
صنم چوہدری نے موسیقار سمی چوہان سے شادی کی تھی— فوٹو:انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024