• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت میں کورونا بے قابو، ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوگئی

شائع October 3, 2020
طبی ماہرین کے مطابق بھارت میں سال کے آخر تک متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ہونے کا خدشہ ہے—فوٹو:رائٹرز
طبی ماہرین کے مطابق بھارت میں سال کے آخر تک متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ہونے کا خدشہ ہے—فوٹو:رائٹرز

بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوگیا اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے جبکہ مزید اضافہ ہورہا ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارت کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 842 ہوچکی ہے جبکہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ بھارت میں روزانہ 79 ہزار 476 کیسز کا اضافہ ہورہا ہے اور مجموعی تعداد 64 لاکھ 70 سے تجاوز کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا کی ابتر صورتحال، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

بھارت اس وقت دنیا میں روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد میں دوسرے اورہلاکتوں کی تعداد میں امریکا اور برازیل کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو سخت لاک ڈاون کے باعث معاشی بحران کا بھی سامنا ہے جبکہ مارچ میں لاک ڈاون کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ چھٹیوں کے سیزن اور اگلے ماہ دیوالی کے پیش نظر بھارت میں کورونا کیسز میں مزید تیزی اضافہ ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف مشی گن کے پروفیسر بھرمر مکھرجی کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں کمی نظر آئی ہے لیکن یہ عارضی ہو مزید تیزی آسکتی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ اعداد وشمار کے مطابق 1.3 ارب آبادی کے حامل ملک میں صرف 7 فیصد متاثرین ہیں جس کا مطلب ہے کہ بھارت اب بھی کسی قسم کے مدافعت سے دور ہے۔

پروفیسر کا کہنا تھا کہ سال کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 22 لاکھ تک جاسکتی ہے لیکن وائرس کا پھیلاو سماجی فاصلے سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی

انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ابھی سست رفتار سے جاری رہے گا، جو میری توقع ہے اور ہمیں اس کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کے لیے طویل جنگ کرنی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے تینوں ممالک امریکا، برازیل اور بھارت میں مجموعی طور پر پوری دنیا کے 45 فیصد اموات ہوچکی ہیں۔

بھارت میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے تاہم دیگر دو ممالک کے مقابلے میں واضح کمی ہے تاہم اعداد وشمار کی تصدیق پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

امریکا اور برازیل میں ہر 10 ہزار افراد میں سے 6 اموات ہورہی ہیں جبکہ بھارت میں ایک ہلاکت کا فرق ہے۔

بنگلور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سینٹر فار انفیکشس ڈیزیز ریسرچ کے ششانک تریپاتھی کا کہنا تھا کہ بھارت کے اعداد وشمار میں مسائل ہوسکتے ہیں لیکن بھارت کی نوجوان آبادی اموات میں کمی کا باعث ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے علاوہ بھی موات کی باقاعدہ رجسٹریشن نہیں ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت دیگر ممالک کے مقابلے میں بہتر ہوسکتی ہے کیونکہ ٹی بی جیسے امراض زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ٹی بی سے روزانہ 1200 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں اور اسی کورونا سے بھی اتنے ہی افراد کی ہلاکت ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024