• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ایپل کے آئی فون 12 سیریز کے فونز کی قیمتیں سامنے آگئیں

شائع October 3, 2020
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ایپل کے آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز رواں ماہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور ایسا پہلی بار ہوگا۔

ہر فون مختلف میموری گنجائش کے ساتھ پیش کیا جائے گا اور قیمت کے لحاظ سے بھی مختلف ہوں گے۔

درحقیقت ایک نئی لیک میں آئی فون 12 سیریز کی قیمتیں سامنے آئی ہیں۔

آئی فون 12 سیریز کے فونز میں 3 اسٹوریج آپشن ہوں گے۔

آئی فون 12 منی اور آئی فون 12 میں 64، 128 اور 256 جی بی جبکہ باقی 2 ماڈلز میں 512 جی بی اسٹوریج کا آپشن ہوگا تاہم 64 جی بی اسٹوریج کا وروژن نہیں ہوگا۔

آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ اسکرین ہوگی جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 649 ڈالرز (ایک لاکھ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 128 جی بی والا ورژن 699 ڈالرز (ایک لاکھ 15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی والا فون 799 ڈالرز (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون 12 اور 12 پرو دونوں کا ڈپسلے ایک جیسا ہوگا تاہم قیمتوں میں نمایاں فرق ہے۔

آئی فون کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 749 ڈالرز (ایک لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 128 جی بی والا ورژن 799 ڈالرز (ایک لاکھ 31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی والا فون 899 ڈالرز (ایک لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون 12 پرو کا 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 999 ڈالرز (ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 256 جی بی والا ماڈل 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 1299 ڈالرز (2 لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوگا۔

آئی فون 12 پرو میکس کا 128 جی بی اسٹوریج والا فون 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1199 ڈالرز (ایک لاکھ 97 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1399 ڈالرز (2 لاکھ 30 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون 12 پرو میکس اس سیریز کا سب سے بڑا مہنگا فون ہوگا جس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

اس بار کے آئی فونز میں پہلے سے زیادہ بہتر اے 14 پراسیسر دیا جائے گا جبکہ ریگولر ماڈلز میں 4 جی بی ریم اور پرو ماڈلز میں 6 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔

کچھ لیکس کے مطابق ریگولر ماڈلز میں المونیم باڈی استعمال کی جائے گی جبکہ پرو ماڈلز اسٹین لیس اسٹیل سے لیس ہوں گے۔

اسی طرح آئی فون 12 میں بیک پر الٹرا وائیڈ اور وائیڈ اینگل کیمرے ہوں گے جبکہ پرو فونز میں ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ تیسرا کیمرا بھی ہوگا جبکہ ایسی افواہیں بھی ہیں کہ مہنگے آئی فونز میں آئی پیڈ پرو میں دیا گیا لائی ڈار سنسر دیا جاسکتا ہے جو اے آر اور فوٹوگرافک ایفیکٹس میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اس بار پہلی بار ایپل کی جانب سے آئی فونز میں 5 جی سپورٹ بھی دیئے جانے کا امکان ہے، تاہم یہ ایک یا 2 ماڈلز میں ہی دی جائے گی۔

ایپل کی جانب سے عام طور پر نئے آئی فونز ستمبر کے وسط میں متعارف کرائے جاتے ہیں مگر رواں سال کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے وہ تاخیر کا شکار ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024