• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ہم سوشل میڈیا ایوارڈز‘ ، احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی مقبول ترین قرار

شائع October 3, 2020
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اور متحرک اسٹارز کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا— فائل فوٹو: انسٹاگرام
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اور متحرک اسٹارز کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا— فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل ’ہم‘ کی جانب سے منعقد کیے گئے ’ہم سوشل میڈیا ایوارڈز‘ میں اداکار احد رضا میر اور سجل کی جوڑی سب سے مقبول آن اور آف اسکرین جوڑی قرار پائی۔

ہم ٹی وی کی جانب سے گزشتہ روز ‘ ہم سوشل میڈیا ایوارڈز’ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اور متحرک اسٹارز کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

تاہم عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس پہلے سوشل میڈیا ایوارڈز کو اسٹوڈیو تک محدود رکھا گیا تھا۔

—فوٹو: بشکریہ ہم ٹی وی انسٹاگرام
—فوٹو: بشکریہ ہم ٹی وی انسٹاگرام

اس منفرد اور مختصر دورانیے پر مشتمل شو کا آغاز پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی پرفارمنس سے ہوا۔

ایوارڈ شو میں اداکار و میزبان یاسر حسین اور معروف سوشل میڈیا اسٹار تیمور صلاح الدین عرف مورو نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیے۔

—فوٹو: بشکریہ ہم ٹی وی انسٹاگرام
—فوٹو: بشکریہ ہم ٹی وی انسٹاگرام

ہم سوشل میڈیا ایوارڈز میں سب سے زیادہ ایوارڈز سجل علی اور احد رضا میر نے حاصل کیے، دونوں کو بہترین جوڑی، سجل کو بہترین اداکارہ اور احد رضا میر کو بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی ملا۔

اداکارہ ایمن خان کو انسٹاگرام پر پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سیلیبریٹی کا خصوصی اعزاز دیا گیا. اس وقت انسٹاگرام پر ان کے 74 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

—فوٹو: بشکریہ ہم ٹی وی انسٹاگرام
—فوٹو: بشکریہ ہم ٹی وی انسٹاگرام

ہم سوشل ایوارڈز کس کے نام ہوئے؟

مقبول ترین آن اور آف اسکرین جوڑی

احد رضا میر اور سجل علی

مقبول ترین اداکارہ

سجل علی

مقبول ترین اداکار

احد رضا میر

مقبول ترین گلوکار (مرد)

عاطف اسلم

مقبول ترین گلوکار(عورت)

آئمہ بیگ

مقبول ترین میزبان

فہد مصطفیٰ

انسٹاگرام پر سب سے فالو کی جانے والی اداکارہ

ایمن خان

مقبول ترین اسپورٹس شخصیت

شاہد آفریدی

قبول ترین ماڈل (مرد)

شہزاد نور

مقبول ترین ماڈل (خاتون)

سعدیہ خان

مقبول ترین مواد کی تخلیق

زید علی

مقبول ترین ویب شو وائس اوورمین

میزبان وجاہت رؤوف

میک اپ آرٹسٹ

کاشف اسلم

مقبول ترین پورٹل (انٹرٹینمنٹ)

گلیکسی لالی وڈ

مقبول ترین ڈیزائنر

زینب چھوٹانی

مقبول ترین برانڈ

جے ڈاٹ

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024