• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹرمپ میں کورونا کی علامات شدید ہوسکتی ہیں، رپورٹ

شائع October 2, 2020 اپ ڈیٹ October 3, 2020
ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو 2 اکتوبر کو قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے خود کو 2 اکتوبر کو قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

معروف امریکی جریدے ٹائم نے اپنی رپورٹ میں میڈیکل ماہرین اور کورونا سے متعلق اب تک آنے والی تحقیقات کے تجزیے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی علامتیں شدید ہوسکتی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں 2 اکتوبر کی صبح کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اکتوبر کی صبح کو اپنی ٹوئٹ میں تصدیق کی تھی کہ ان میں اور ان کی 50 سالہ اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے خود میں اور اہلیہ میں کورونا کی تصدیق اس وقت کی جب کہ کچھ ہی گھنٹے قبل وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا تھا کہ سینئر معاون خصوصی ہوپ ہکس وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور وہ اس ہفتے امریکی صدر کے ساتھ کئی مرتبہ سفر کر چکے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کورونا کی تصدیق کیے جانے کے بعد میلانیا ٹرمپ نے اپنے جاری بیان میں کہا تھا کہ وہ دونوں بہتر ہیں، ان میں شدید علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس کا شکار

اگرچہ میلانیا ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان میں اور ڈونلڈ ٹرمپ میں تاحال کورونا کی شدید علامتیں ظاہر نہیں ہوئیں، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ گزرتے دنوں میں امریکی صدر میں کورونا کی علامات شدید ہوسکتی ہیں

ٹائم میگزین نے اپنی رپورٹ میں کورونا سے متعلق اب تک سامنے آنے والی تحقیقات کی روشنی اور ماہرین کے تجزیے سے بتایا کہ چوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 برس ہے اور اس عمر کے افراد میں کورونا کی علامتیں شدید ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکا میں کورونا سے ہونے والی 80 فیصد اموات ان افراد کی ہوئیں جن کی عمریں 65 برس سے زائد تھیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 74 برس ہے۔

ٹائم میگزین نے اپنی رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کا حوالہ بھی دیا اور بتایا کہ وہ اپنی بی ایم آئی انڈیکس کی وجہ سے موٹے افراد میں شمار ہوتے ہیں اور متعدد تحقیقات کے مطابق ایسے افراد میں کورونا کی علامتیں شدید ہوسکتی ہیں۔

حالیہ 10 مہینوں میں کورونا وائرس سے متعلق سامنے آنے والی چند تحقیقات میں بتایا گیا تھا کہ موٹاپے سے نہ صرف کورونا کی علامتیں شدید ہوسکتی ہیں بلکہ ایسے افراد میں موت کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ سے عمر میں 24 سال بڑے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
ڈونلڈ ٹرمپ اہلیہ سے عمر میں 24 سال بڑے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

اسی طرح کچھ تحقیقاتی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ زائد العمر افراد میں بھی کورونا کی علامتیں شدید ہوسکتی ہیں اور ضعیف ہونے کی وجہ سے ان پر دیگر بیماریاں بھی حملے کر سکتی ہیں۔

ٹائم میگزین کے مطابق اگرچہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی شدید علامات نہیں پائی جاتیں اور یہ بات بھی واضح ہے کہ وہ دوسرے عمر رسیدہ مریضوں کی طرح علاج نہیں کروائیں گے اور نہ ہی وہ نرسنگ ہوم یا ہسپتال میں رہیں گے تو اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ان میں شدید علامتیں ظاہر نہ ہوں۔

رپورٹ میں میلانیا ٹرمپ کے حوالےسے کوئی بات شامل نہیں کی گئی، تاہم وہ اپنے شوہر سے عمر میں 24 سال چھوٹی ہیں، لیکن وہ بھی عمر کے اس حصے میں ہیں، جس میں کورونا کی علامتیں شدید ہوسکتی ہیں۔

فوری طور پر دونوں میں کورونا کی علامتیں انتہائی کم ظاہر ہوئیں—فائل فوٹو: رائٹرز
فوری طور پر دونوں میں کورونا کی علامتیں انتہائی کم ظاہر ہوئیں—فائل فوٹو: رائٹرز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024