• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سانولی رنگت کے باعث ’بدصورت‘ کہا گیا، سہانا خان

شائع October 2, 2020
سانولی رنگت پر مطمئن ہوں، سہانا خان—فوٹو: انسٹاگرام
سانولی رنگت پر مطمئن ہوں، سہانا خان—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان یوں تو سوشل میڈیا پر ہر وقت اپنی بولڈ تصاویر شیئر کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں تاہم اس بار وہ اپنی ایک حساس پوسٹ کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

جواں سالہ سہانا خان نے حسب روایت انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں اہمیت رکھنے والے چہرے کی رنگت کے مسئلے پر بات کی۔

سہانا خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں بچپن سے 12 سال کی عمر تک ان کی سانولی رنگت کی وجہ سے انہیں بدصورت کہا جاتا تھا۔

بولی وڈ بادشاہ کی بیٹی نے لکھا کہ اس وقت دنیا بھر میں جو بہت ساری باتیں چل رہی ہیں، ان میں رنگت کا مسئلہ بھی ہے، جسے اب حل کرنا ضروری بن گیا ہے۔

سہانا خان کے مطابق سانولی رنگت کا مسئلہ تمام نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا ہے جو اس کے باعث احساس کمتری کا شکار بن رہے ہیں اور اسی احساس کے ساتھ ہی بڑے ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث

شاہ رخ خان کی بیٹی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں بچپن میں ہی اپنے قریبی رشتہ دار اور بالغ افراد ہی ان کی سانولی رنگت کی وجہ سے ’بدصورت‘ کہا کرتے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے لکھا کہ اگر رنگت اور قد کی وجہ سے کسی سے اپنے ہی خاندان کے افراد یا قریبی دوست ہی نفرت کرنے لگیں تو متاثرہ شخص احساس کمتری کا شکار بن جاتے ہیں۔

سہانا خان نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم سب بھارتی ہیں، جس وجہ سے ہم پیدائشی سانولے یا گہری رنگت والے ہوتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی لڑکی کا قد 5 فٹ 7 انچ نہیں ہوگا یا اس کی رنگت گوری نہیں ہوگی تو اسے بدصورت ہی سمجھا اور کہا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ووگ میگزین پر سہانا خان کا ڈیبیو

ساتھ ہی سہانا خان نے لکھا کہ ان کا قد 5 فٹ تین انچ ہے اور ان کی رنگت سانولی ہے اور وہ اپنی رنگت اور قد کے حوالے سے بہت مطمئن ہیں۔

اپنی پوسٹ کے ساتھ سہانا خان نے جہاں ساڑھی میں اپنی بولڈ تصویر شیئر کی، وہیں انہوں نے کچھ صارفین کے کمنٹس کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے، جن میں ان کی رنگت کی وجہ سے انہیں بدصورت اور کالی کہا گیا تھا۔

سہانا خان کی والد کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سہانا خان کی والد کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ سہانا خان نے اگرچہ باضابطہ طور پر اداکاری کی شروعات نہیں کی تاہم انہیں شوبز پارٹیز اور تقریبات میں دیکھا جاتا ہے، علاوہ ازیں وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔

اگرچہ سہانا خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تاہم 2018 میں وہ فیشن کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں اور اگست 2018 میں معروف فیشن میگزین ووگ نے انہیں 18 برس کی عمر میں سرورق کی زینت بنایا تھا۔

سہانا خان اس وقت 20 سال کی ہوگئی ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی والد شاہ رخ خان کی طرح فلمی دنیا میں قدم رکھیں گی۔

ساتھ ہی یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ وہ اپنی والدہ گوری خان کی فیشن اور انٹیریئر ڈیزائن کی دنیا میں قدم رکھ سکتی ہیں، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024