• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا‘

شائع October 2, 2020
میرا نے بتایا کہ وہ اب ایک نئی ٹیلی فلم میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
میرا نے بتایا کہ وہ اب ایک نئی ٹیلی فلم میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اپنے مختلف بیانات سے آئے دن خبروں میں رہنے والی لولی وڈ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے اور وہ اسے ریکور نہیں کرپارہیں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ ’میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ دی میرا جی ہیک ہوگیا، میں کئی ماہ سے اکاؤنٹ ریکور کرنی کی کوشش کررہی ہوں‘۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ اب وہ اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ریکور کروانے کے لیے اب سائبر کرائم سے رابطہ کروں گی۔

مزید پڑھیں: واپس لایا جائے، میں غیر ملک میں مرنا نہیں چاہتی، میرا کی وزیراعظم سے اپیل

اداکارہ نے یہ بیان حال ہی میں ایک نجی انسٹی ٹیوٹ کی شجر کاری مہم میں شرکت کے دوران نجی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے دیا تھا۔

شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب میں اداکارہ نے ایک سال میں 5 ہزار پودے لگانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکا میں قیام کے دوران میرا بہت نقصان ہوا۔

اداکارہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بچوں کو اسکول نہیں جانا چاہیے، اگر میرے بچے ہوتے تو ان حالات میں، میں کبھی انہیں اسکول نہیں بھیجتی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس اپریل میں داکارہ میرا نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی تھی کہ انہیں وطن واپس لایا جائے کیوں کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے نیویارک میں مرنا نہیں چاہتی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’میرے پاس کوئی سیونگ نہیں اور میرا یہاں رہنا مشکل ہوچکا ہے‘۔

اپنی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’نیویارک ایک قبرستان بنتا جارہا ہے، ہر روز ہزاروں کی تعداد میں اموات ہورہی ہیں، موت سب کو آنی ہے لیکن میں کسی غیر ملک میں مرنا نہیں چاہتی‘۔

اپنے آئندہ پروجیکٹ کے حوالے سے میرا نے بتایا کہ وہ اب ایک نئی ٹیلی فلم میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'ماہرہ خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں'

تاہم انہوں نے اپنی ٹیلی فلم کے موضوع اور اس کے نشر ہونے کی تاریخ سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرا گزشتہ سال اپنی فلم 'باجی' کے ساتھ سینما اسکرینز پر جلوہ گر ہوئی تھیں، اس فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ میرا کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

بعدازاں ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ایک فلم پر کام کررہی ہیں، جس کی کہانی بھی انہوں نے خود تحریر کی تھی۔

اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ جلد ان کی اس فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024