• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مصباح کو ایک عہدہ چھوڑنا ہوگا، چیئرمین پی سی بی

شائع September 30, 2020
چیئرمین پی سی بی احسان مانی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے— فائل فوٹو: ڈان نیوز
چیئرمین پی سی بی احسان مانی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے— فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ مصباح الحق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے دونوں عہدے نہیں رکھیں گے اور انہیں ایک عہدہ چھوڑنا ہو گا۔

آج چیئرمین پی سی بی احسان مانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے جس میں انہوں نے کمیٹی کے اراکین کے مختلف سوالات کا جواب دیا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کے رواں سال دورہ نیوزی لینڈ کے شیڈول کا اعلان

کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کی خصوصی آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ اس کے علاوہ قومی ٹیم کی کارکردگی، سپر لیگ کے دیگر معاملات، بین الاقوامی ٹیموں کے دورہ پاکستان سمیت کورونا کے بعد کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی یس بی نے کہا کہ کوئی یہ نہیں دیکھتا کہ 10سال بعد پاکستان میں باضابطہ طور پر کرکٹ واپس آئی ہے جبکہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بعد زمبابوے کی ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے علاوہ ہم نے کسی ٹیم کو بھی پاکستان آنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب ملک میں کرکٹ سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں، 40 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کی جبکہ لیگ کے لیے 425 غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپلائی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق سے بات ہو گئی ہے اور انہیں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر میں سے ایک عہدہ چھوڑنا پڑے گا۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے انڈین ریٹنگ کمپنیاں کام کر رہی تھیں کیونکہ ہمارے پاس تربیت یافتہ لوگ نہیں تھے لیکن اب میچز براہ راست دکھانے کے حوالے سے ہمارے 3 سال کے لیے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں جو ہمارے لوگوں کو 3 سال میں تربیت بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قرنطینہ پر اختلاف، سیریز مؤخر

انہوں نے ڈپارٹمنٹ کرکٹ بند ہونے سے کئی کھلاڑیوں کے بیروزگار ہونے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 100 شہروں میں کرکٹ کے فروغ کے لیے منیجر اور کوچز تعینات کریں گے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزوں کو کہا تھا کہ لیگ کا مالیاتی ماڈل مؤثر نہیں اور اس حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے، جلد اس معاملے کو حل کر لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024