• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'منگنی مبارک ہانیہ' کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

شائع September 30, 2020
ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے کی وجہ سے جہاں مداح سمجھے کہ اداکارہ نے منگنی کرلی —فوٹو: انسٹاگرام
ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے کی وجہ سے جہاں مداح سمجھے کہ اداکارہ نے منگنی کرلی —فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ دنوں اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کا نام گلوکار عاصم اظہر کو صرف دوست کہنے پر سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا۔

لیکن حال ہی میں ٹوئٹر پر #منگنی _ مبارک _ ہانیہ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے کی وجہ سے جہاں مداح سمجھے کہ اداکارہ نے منگنی کرلی وہیں ہانیہ بھی حیران ہیں کہ یہ ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جہاں آئے دن مختلف ٹرینڈز چلتے ہیں اور گزشتہ روز #منگنی _ مبارک _ ہانیہ کا ہیش ٹیگ بھی چل رہا تھا اور ایک وقت یہ ٹرینڈ پہلے نمبر پر بھی آگیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ٹوئٹر پر یہ ٹرینڈ دیکھنے کے بعد کچھ صارفین نے سمجھا کہ اداکارہ ہانیہ عامر نے منگنی کرلی تو کچھ نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہ ٹرینڈ کیوں چل رہا ہے جبکہ دیگر نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ ٹرینڈ دیکھنے کے بعد عاصم اظہر کا یہ ردعمل ہے۔

کچھ صارفین نے ٹرینڈ کی وجہ جاننے کی کوشش کی۔

ایک اور صارف نے پوچھا کہ مجھے یہ ٹرینڈ سمجھ نہیں آرہا۔

صنم جمالی نامی صارف نے لکھا کہ میں ٹوئٹر پر یہ جاننے آئی تھی کہ دنیا میں کیا ہورہا ہے اب یہ جاننے کی کوشش کررہی ہوں کہ ہانیہ کو کیا ہوا ہے۔

کچھ صارفین نے اس ٹرینڈ کو اداکارہ کی جانب سے مذاق قرار دیا۔

ایک اور صارف نے بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر مبنی میمز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرینڈ دیکھ کر ہانیہ اداکارہ کا ردعمل ہوگا کہ انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔

ٹوئٹر صارف کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر خود بھی یہ ٹرینڈ دیکھنے کے بعد حیران ہوں گی۔

کچھ صارفین نے اپنی طرف سے ہانیہ عامر کے اس ٹرینڈ پر متوقع ردعمل کے حوالے سے میمز بھی شیئر کیں۔

یہاں تک کہ کچھ صارفین نے حال ہی میں ختم ہونے والے ڈرامے دلربا کی تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ آخر کار 'پھوپھو کے بیٹے' سے منگنی ہوگئی۔

کچھ صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی کیا جارہا ہے کہ یہ ٹرینڈ مذاق تھا کیا؟

جس کے بعد آج اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو جاری کی اور اس ٹرینڈ کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 روز سے میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہت زیادہ نوٹی فکیشن موصول ہورہے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ رات میں نے اپنی دوست سے کہا تھا کہ میرے ٹوئٹر پر بہت نوٹی فکیشن آرہے ہیں لیکن میں چیک نہیں کروں گی کہ کیا ہورہا ہے کیونکہ اس مرتبہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا جس پر لوگ بات کریں۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ آج صبح میں نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیک کیا تاکہ معلوم ہو کہ آخر کیا ہورہا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ #منگنی _ مبارک _ ہانیہ گزشتہ روز سے ٹرینڈ کررہا ہے اور ایک وقت یہ ٹاپ ٹرینڈ بھی تھا، میں حیران ہوں۔

ہانیہ عامر نے ہنستے ہوئے کہا کہ مجھے منگنی کی مبارکباد دینے کا شکریہ میں بہت خوش ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ 'آپ لوگ مجھے حیران کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے'۔

علاوہ ازیں ہانیہ کے نام سے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا گیا تھا کہ 'میں ہانیہ ہوں اور میرے دوستوں نے میری منگنی کا ٹرینڈ چلایا ہے'۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ہانیہ عامر والی غلط فہمی کو کلیئر کرلیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اب اداکارہ کے ردعمل کے بعد ہانیہ نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایک ری ٹوئٹ کیا گیا کہ یہ آپ کی نہیں ہماری ہانیہ کی منگنی تھی۔

ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہوا کچھ یوں کہ ہانیہ ہماری دوست کی منگنی کا ہیش ٹیگ چلایا ہم نے اور لوگوں کو لگا کہ وہ ہانیہ عامر ہے اور وہ ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈ پہ چلا گیا جس کے بعد اور ہانیہ عامر کو آکر باقاعدہ جواب دینا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024