• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا اپنا پہلا 108 میگا پکسل کیمرا فون متعارف کرانے کیلئے تیار

شائع September 29, 2020
نوکیا 7.3 کا ڈیزائن ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکرہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ
نوکیا 7.3 کا ڈیزائن ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکرہ آن لیکس ٹوئٹر اکاؤنٹ

نوکیا اپنے نئے فلیگ شپ فون میں پہلی بار 108 میگا پکسل بیک کیمرا متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

جی ایس ایم ایرینا کی رپورٹ کے مطابق نوکیا 9.3 پیورویو کو نومبر میں نوکیا 7.3 کے ساتھ متعارف کرایا جائے گا جبکہ نوکیا 6.3 بھی ان کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔

نوکیا 9.3 اس کمپنی کا فلیگ شپ فون ہوگا جس میں طاقتور اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 120 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے، 108 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 64 میگا پکسل سیکنڈری کیمرا ڈیوائس کا حصہ ہوگا، جبکہ مجموعی طور پر بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فون 8 کے ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا اور اس میں زئیسز ایفیکٹس نامی فیچر بھی ہوسکتا ہے۔

نوکیا 7.3 فائیو جی مڈرینج فون ہوگا جس میں اسنیپ ڈراگون 69- پراسیسر موجود ہوگا۔

90 یا 120 ہرٹز ڈسپلے ریفریش ریٹ، بیک پر چار کیمرے بشمول 48 میگا پکسل، 12 میگا پکسل اور 2، دو میگا پکسل کے دو کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

فون کی جو تصاویر لیک ہوکر سامنے آئی ہیں ان کے مطابق فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن مین کیمرا ہوگا جو ممکنہ طور پر 24 میگا پکسل کا ہوگا۔

4000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی۔

نوکیا 6.3 نوکیا 7.3 کا 4 جی متبادل ہوگا جس میں اسنیپ ڈراگون 670 یا 675 پراسیسر موجود ہوگا۔

اس فون کے بیک پر بھی 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024