• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نوشہرہ: دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

شائع September 29, 2020
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے—فوٹو: ڈان نیوز
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے—فوٹو: ڈان نیوز

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نجم الحسن نے بتایا کہ دھماکا دریائے کابل کے ساتھ موجود مارکیٹ میں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دریائے کابل کے کنارے سے پتھروں سے کچھ اسکریپ کا سامان نکال رہے تھے، جس میں کچھ دھماکا خیز مواد بھی تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب وہ اس کا وزن کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان: پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک افغان سرحد کے قریب لوئر کرم کے علاقے شاروکی میں امام بارگاہ میں ہوئے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 10 افراد زخمی

مقامی پولیس عہدیدار یعقوب خان نے بتایا تھا کہ دھماکا خیز مواد مسجد میں نصب کیا گیا تھا۔

قبل ازیں فروری 2020 میں خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین کے قریب امپرووائسڈ ایکسپلوزو ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس افسر واحد محمود نے بتایا تھا کہ کلاچی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024