• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جب شادی کی پیشکش ایک سائیکل سوار کی ٹکر سے یادگار بن گئی

شائع September 28, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

نیویارک کے معروف بروکلین برج پر ایک جوڑا اس وقت وائرل ہوگیا جب بوائے فرینڈ کی جانب سے لڑکی کو شادی کی پیشکش کے یادگار لمحے کو ایک سائیکل سوار نے تباہ کردیا۔

این بی سی کی رپورٹ کے مطابق 18 ستمبر کو کرس ویگو نامی شخص اپنی گرل فرینڈ اینجلینا ریویرا کو نیویارک کے اس مقبول مقام پر فوٹو شوٹ کے بہانے سے لے کر آیا۔

جب وہ وہاں پہنچے تو کرس ویگو ایک گھٹنے کے بل بیٹھ کیا اور اینجلینا نے بتایا 'میں بہت زیادہ حیران ہوگئی تھی'۔

اس کے بعد کرس ویگو نے اپنے دوست جوش روسیرو کو کہا کہ وہ اس رومانوی لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلے۔

جب کرس ویگو کی جانب سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا جانے والا تھا، اس لمحے جوش روسیرو اچھی تصویر لینے کے لیے سائیکل چلانے والوں کی لین میں چلا گیا اور سائیکل سے ٹکرا گیا۔

اس حادثے کے بعد جوش روسیرو کی آنکھوں کے سامنے ستارے جاگنے لگے مگر جوڑے کی توجہ اس جانب کچھ زیادہ نہیں گئی۔

کرس ویگو نے بعد ازاں ہنستے ہوئے کہا 'میں سوچ رہا تھا کہ کیا میں اس کی ہاں کا انتظار کروں یا اپنے دوست کی مدد کروں؟ تو میں نے گرل فرینڈ کی ہاں کے انتظار کو ترجیح دی'۔

اس سائیکل سوار ایرک چوئی نے این بی سی کو بتایا کہ اسے خوشی ہے کہ کوئی زیادہ زخمی نہیں ہوا، مگر اس کی خواہش ہے کہ لوگ بائیک لین کے حوالے سے توجہ مرکوز کریں۔

ایرک چوئی نے کہا 'کئی سائیکلیں مجھ سے پہلے وہاں سے گزری تھیں اور جب جوش روسیرا چھلاگ لگا کر میرے سامنے آیا تو میں نے بریک لگائے اور اس سے ٹکرا گیا، مگر خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا'۔

ایرک نے کہا 'ہر ایک کی توجہ اس پر تھی کہ وہ کیا کررہے ہیں اور اپنے ارگرد پر توجہ مرکوز نہیں کررہے تھے، صحیح بات تو یہ ہے کہ میں اس لمحے میں کافی غصہ ہوگیا تھا مگر مجھے ہ بھی احساس تھا کہ یہ اس جوڑے کے لیے ایک خاص دن ہے'۔

اس ویڈیو کو کئی گھنٹوں بعد جوش روسیرو نے آن لائن پوسٹ کیا اور اس دلچسپ حادثے کی وجہ سے وائرل ہوگئی۔

اس جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کو کبھی بھول نہیں سکتے، جبکہ وہ آئندہ سال شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024