• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے ہاں بچے کی پیدائش

شائع September 28, 2020
دونوں کے درمیان 2016 میں تعلقات استوار ہوئے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
دونوں کے درمیان 2016 میں تعلقات استوار ہوئے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

گزشتہ برس کی بلاک بسٹر فلم 'جوکر' کے مرکزی اداکار 45 سالہ جیکوئن فیونکس اور ان کی منگیتر 35 سالہ رونی مارا کے ہاں شادی سے قبل بچے کی پیدائش ہوگئی۔

امریکا کے یو ایس میگزین کے مطابق جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی تصدیق روسی فلم ساز وکٹر کوساکووسکی نے فلم فیسٹیول کے دوران کی۔

روسی فلم ساز نے زیورچ فلم فیسٹیول میں اپنی دستاویزی فلم کی نمائش کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جیکوئن فیونکس اس لیے ان کی فلم کی تشہیر میں شرکت نہیں کرسکے، کیوں کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

روسی فلم ساز کے مطابق جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام ریور رکھا گیا ہے۔

روسی فلم ساز نے یہ واضح نہیں کیا کہ جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کے ہاں کب بچے کی پیدائش ہوئی اور اب ماں اور بچے کی صحت کیسی ہے؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم دوسری جانب رونی مارا کے نام سے بنے ایک فین انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں 28 ستمبر کو تصدیق کی گئی کہ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

رونی مارا کے نام سے بنے فین انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ میں جیکوئن فیونکس اور اداکارہ کی رومانوی انداز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ بچے کا نام ریور رکھا گیا ہے۔

جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل رواں برس مئی میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رونی مارا اُمید سے ہیں۔

مئی میں اگرچہ رونی مارا کے حاملہ ہونے کی خبریں وائرل ہوئی تھیں تاہم اس وقت اداکارہ نے اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت کرنے سے انکار کردیا تھا اور بعد ازاں انہیں کسی تقریب میں نہیں دیکھا گیا۔

رونی مارا اور جیکوئن فیونکس نے ایک سال قبل مئی 2019 میں منگنی کرلی تھی اور دونوں کے درمیان گزشتہ 4 سال سے تعلقات ہیں۔

جیکوئن فیونکس اور رونی مارا کو اگرچہ متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تاہم انہوں نے کبھی بھی میڈیا میں واضح طور پر اپنے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔

ہولی وڈ میں عام طور پر شوبز شخصیات تعلقات کو عوامی سطح پر نہیں لاتیں اور زیادہ تر جوڑے 'لِو اِن ریلیشن شپ' میں رہتے ہیں۔

'لو اِن ریلیشن شپ' کے تحت کوئی بھی بالغ مرد اور عورت ایک ساتھ شادی کیے بغیر اپنی جنسی ضروریات پوری کرتے ہیں اور وہ ایک دوسرے کی رضامندی کے ساتھ بچے بھی پیدا کرسکتے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت جوڑے کبھی بھی الگ ہوسکتے ہیں اور علیحدگی پر دونوں ایک دوسرے کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکتے۔

جیکوئن فیونکس اور رونی مارا سے پہلے بھی متعدد ہولی وڈ شخصیات کے ہاں شادی سے قبل ہی بچے پیدا ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ وہاں معمول کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024