• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

جوبائیڈن صدارتی مباحثے سے قبل یا بعد میں ڈرگ ٹیسٹ کرائیں، ٹرمپ کا مطالبہ

شائع September 27, 2020 اپ ڈیٹ September 28, 2020
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن میں اپنے حریف جو بائیڈن کی ذہنی حالت پر کئی مرتبہ سوالات اٹھا چکے ہیں— فائل فوٹو: اے پی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن میں اپنے حریف جو بائیڈن کی ذہنی حالت پر کئی مرتبہ سوالات اٹھا چکے ہیں— فائل فوٹو: اے پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے صدارتی حریف جو بائیڈن کی ذہنی صلاحیت پر ایک مرتبہ پھر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دونوں کے مابین پہلے مباحثے سے قبل یا اس کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کرائیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بیان میں کہا کہ میں سختی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ نیم خوابی میں رہنے والے جو بائیڈن منگل کی رات مباحثے سے قبل یا اس کے بعد اپنا ڈرگ ٹیسٹ کرائیں۔

مزید پڑھیں: امریکی انتخابات میں مداخلت کا الزام، روس کے 4 شہریوں پر پابندی

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر میں تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے بھی کرانا چاہیے لیکن ان کی بحث میں کارکردگی متوازن نہیں رہی، صرف ڈرگ ہی اس طرح کے تضادات کو جنم دیتی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقین کی ٹیموں نے مباحثے کے لیے شرائط کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے ماڈریٹر کرس ویلس کریں گے البتہ کورونا وائرس کے سبب بہت کم تعداد میں حاضرین کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

امریکا کے رواں سال شیڈول صدارتی انتخابات کے دونوں امیدوار اپنی تقاریر میں بڑی بڑی غلطیوں کے لیے مشہور ہیں۔

لیکن 74 سالہ ٹرمپ کی جانب سے 77سالہ جو بائیڈن کی ذہنی حالت پر کئی مرتبہ شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے اور وہ کوئی ثبوت پیش کیے بغیر کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ سابق نائب صدر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ڈرگ کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فوج امریکی انتخابات میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی، جنرل مارک ملی

اس کے برعکس جو بائیڈن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کے جواب میں عوام سے کہا ہے کہ وہ الزامات کو جانچنے کے لیے دونوں صدارتی امیدواروں کا خود جائزہ لیں۔

ہفتے کو گفتگو کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا تھا کہ انہیں مباحثے کے دوران امریکی صدر کی جانب سے الزامات اور جھوٹ کی توقع ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ کا موازنہ نازیوں کا پراپیگنڈا کرنے والے جوزف گیبلز سے کیا تھا۔

منگل کو دونوں فریقین کلیولینڈ اوہایو میں آمنے سامنے ہوں گے جو 90 منٹ کے تین مباحثوں میں سے دونوں کے مابین پہلا مباحثہ ہو گا اور پہلی مرتبہ امریکا کے عوام دونوں امیدواروں کو براہ راست ایک دوسرے سے بحث کرتے دیکھ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024