• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

ایما اسٹون نے خاموشی سے شادی کرلی؟

شائع September 27, 2020
دونوں نے دسمبر 2019 میں منگنی کی تھی—فوٹو: اے ایف پی/ انسٹاگرام
دونوں نے دسمبر 2019 میں منگنی کی تھی—فوٹو: اے ایف پی/ انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ خاموشی سے منگنی کرنے کے تقریبا ایک سال بعد آسکر ایوارڈ یافتہ 31 سالہ ایما اسٹون نے خاموشی سے شادی بھی کرلی۔

معروف امریکی میگزین پیپلز نے ذرائع سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایما اسٹون اور ڈیو میکری کی شادی کی افواہیں رواں ماہ 11 ستمبر سے جاری تھیں اور افواہوں کے بعد دونوں کو ایک جیسی انگوٹھیوں کے ساتھ انتہائی رومانوی انداز میں بھی دیکھا گیا۔

رپورٹ میں ہدایت کار ڈیو میکری کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی سادگی سے شادی کی تھی۔

رپورٹ میں تصدیق کی گئی کہ شادی کی افواہوں کی تصدیق کے لیے بھیجی گئی درخواست پر ایما اسٹون نے کوئی جواب نہیں دیا، البتہ ڈیو میکری کے قریبی ذرائع نے شادی کی تصدیق کی۔

دونوں کی شادی ممکنہ طور پر مارچ 2020 میں ہونی تھی—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز
دونوں کی شادی ممکنہ طور پر مارچ 2020 میں ہونی تھی—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز

ہدایت کار اور ٹی وی پرسنالٹی 34 سالہ ڈیو میکری اور 31 سالہ ایما اسٹون نے دسمبر 2019 میں سادگی سے منگنی کی تھی۔

اگرچہ ایما اسٹون نے فوری طور پر منگنی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی تاہم ڈیو میکری نے اداکارہ کے ساتھ منگنی کے موقع پر انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی تھی اور بعد ازاں اداکارہ نے بھی مختلف انٹرویوز کے دوران منگنی کی تصدیق کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ یافتہ ایما اسٹون نے خفیہ طور پر منگنی کرلی

رواں برس مارچ میں شوبز ویب سائٹ پیج سکس نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ کورونا کی وبا کے باعث ایما اسٹون اور ڈیو میکری نے شادی کرنے کا فیصلہ مؤخر کرلیا۔

تاہم اب پیپلز میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ دونوں نے شادی کرلی، لیکن اس حوالے سے تاحال ایما اسٹون نے کوئی بیان نہیں دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کی افواہوں کے باوجود دونوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ کوئی بھی تصویر شیئر نہیں کی اور نہ ہی افواہوں کی تردید یا تصدیق کی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان 2017 کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں نے 2 سال بعد دسمبر 2019 میں منگنی کی تھی۔

ڈیو میکری سے تعلقات استوار ہونے کے بعد ایما اسٹون نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ 'جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، ویسے ویسے شادی اور بچوں کے حوالے سے ان کی سوچ میں بھی کافی حد تک تبدیلی آ رہی ہے، جب وہ چھوٹی تھیں تو سوچتی تھیں کہ وہ کبھی شادی نہیں کریں گی اور نہ ہی بچے پیدا کریں گی لیکن اب ان کی سوچ مختلف ہوچکی ہے'۔

اداکارہ کے ایسی باتوں کے بعد چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، تاہم انہوں نے خود کبھی واضح طور پر شادی کے حوالے سے بات نہیں کی۔

اداکارہ کے ماضی میں بھی مختلف افراد سے تعلقات رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ کے ماضی میں بھی مختلف افراد سے تعلقات رہے ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024