• KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹرین میں دھماکہ، ایک بچہ ہلاک 35 زخمی

pakistan-train-stall-afp6701
فائل فوٹو۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پاکستان کے صوبہ کے پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سترہ کلومیٹر دور چٹیانہ ریلوے اسٹیشن کے مقام پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس میں گزشتہ روز پیر کو ایک دھماکہ ہوا جس سے ایک بچہ ہلاک اور 35 افراد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے اس واقعہ کے بعد لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کی اکانومی کلاس کی بوگی کے ٹوائلٹ میں ایک بیگ کے اندر دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔

وزارتِ داخلہ نے دعویٰ کیا کہ کسی ممکنہ حملے سے ریلوے حکام کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شالیمار ایکسپریس کی انتظامیہ کو بھتے کی کالز موصول ہورہی تھیں۔ اس معاملے سے انسپکٹر جنرل پنجاب کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور چودہ میں سے تین زخمیوں کی حالت نازک ہے اور دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ڈان اخبار کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق چٹیانہ پولیس نے پیر کے روز ہی تفتیش کے سلسلے میں شالیمار ایکسپریس سے چار مسافروں کو حراست میں بھی لیا ہے جن کے اپنے چھ ساتھی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مسافروں کا تعلق جنوبی صوبہ سندھ سے جو رائے ونڈ تبلیغی مرکز کے دورے کے بعد واپس اپنے گھروں کی جانب جارہے تھے۔

ایک پولیس افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چاروں مسافروں کو دھماکہ کی تفتیش کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ محمد حسین نے خبر رساں ادارے، اے ایف پی کو بتایا کہ دو سے ڈھائی سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہلاک ہو گیا، ضلعی پولیس سربراہ شہزاد آصف نے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پیر کے روز ٹرین نے لاہور سے اپنا سفر شروع کیا اور جب ایک بجے وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے پاس پہنچی تو اس کی اکانومی کلاس کی ایک بوگی میں زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پولیس اور ریلوے حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیتات شروع کردیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Amir Nawaz Khan Aug 05, 2013 10:35am
دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ دہشت گردی اس وقت ہمارے ملک کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ ہے اور یہ ملک کی معاشی ترقی کی سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے۔ دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں بار پوری انسانیت کاقتل کرنے والے اسلام کو ماننے والے کیسے ہو سکتے ہیں؟ دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں ۔معصوم شہریوں، عورتوں اور بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا اورپرائیوٹ، ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، تعلیمی اداروں ،طالبعلموںاور اساتذہ اور مسجدوں پر حملے کرنا اور نمازیوں کو شہید کرنا ، عورتوں اور بچوں کو شہید کرناخلاف شریعہ ہے اور جہاد نہ ہے۔۔ کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے،اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے. دہشت گرد ،اسلام کے نام پر غیر اسلامی و خلاف شریعہ حرکات کے مرتکب ہورہے ہیں اور اس طرح اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ بے گناہ انسانوں کو سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے قتل کرنا بدترین جرم ہے اور ناقابل معافی گناہ ہے.
Gharib Aug 05, 2013 10:12pm
Yeh bhee baqi dhamakon ki tarha kisi dehshatgard groh ka kaam lagta hai magar is ka zimmedari koi bhee sar main nahin lega kyon ke ek bacha jaan ba haq hua hai aur jab koi masoom aisa jaan ba haq ho jaata hai, to zimmedari lena problem ban jaata hai. Zimmedari le ya na le, sub jaante hain ke yeh kis ka kaam hai, wahee groh ki jo hamare mulk main senkaron helakton ka zimmedaar hai, wahee groh ko masjidon aur baazaaron main dhamakein karta hai, wahee groh jo schoolon ko jala ke rakh karta han, wahee groh jo bachon aur bachion ko khudkush hamlon ke lye bechta hai. Ab samajh main aaya, haaaan, wahee, main TTP ki baat kar raha hoon.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025