• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ اپنا پہلا 5 بیک کیمروں والا فون متعارف کرانے کیلئے تیار

شائع September 26, 2020
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سام سنگ نے اکتوبر 2018 میں دنیا کا پہلا 4 بیک کیمروں والا فون گلیکسی اے 9 (2018) متعارف کرایا تھا۔

اور اب جنوبی کورین کمپنی اپنے پہلے 5 بیک کیمروں والے فون کو پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

ویسے یہ دنیا کا پہلا ایسا فون نہیں ہوگا کیونکہ یہ اعزاز نوکیا 9 پیور ویو کے پاس ہے مگر سام سنگ کا ضرور پہلا ایسا فون ہوگا۔

یہ فون ممکنہ طور پر گلیکسی اے 72 ہوگا اور کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے سیریز میں اکثر کیمرا سسٹم پر تجربات کیے جاتے ہیں۔

یہ کیمرا سسٹم 64 میگا پکسل مین کیمرا، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو (3 ایکس آپٹیکل زوم)، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے پر مشتمل ہوگا۔

یہ 8 میگا پکسل 3 ایکس آپٹیکل زوم والا کیمرا گلیکسی ایس 20 ایف ای میں بھی موجود ہے اور وہاں سے گلیکسی اے 71 میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایک لیک میں دعویٰ کیا تھا کہ گلیکسی اے 72 اے سیریز کا پہلا فون ہوگا جو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (او آئی ایس) سے لیس ہوگا۔

اس ڈیوائس کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیئے جانے کا امکان ہے۔

اے 72 کے ساتھ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی اے 52 اسمارٹ فون بھی متعارف کرائے جانے کا امکان جس میں اے 51 جیسے کواڈ کیمرا سیٹ اپ ہی موجود ہوگا۔

مگر سام سنگ کو اے 72 اور اے 52 سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور 3 کروڑ ڈیوائسز کی فروخت کا تخمینہ لگایا گیا جو کہ سام سنگ کے مجموعی فونز کی فروخت کا 10 فیصد حصے کے برابر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024