• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

شریف خاندان کی ڈیل نہیں ہوئی تو سارے پھٹ پڑے، فواد چوہدری

شائع September 26, 2020
وفاقی وزیر فواد چوہدری—فائل فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر فواد چوہدری—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواہد چوہدری نے اپوزیشن جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل نہیں تھی بلکہ ڈیل کی چاہت تھی اور مسلم لیگ (ن) خیال تھا کہ ڈیل ہوجائے گی لیکن جب ڈیل نہیں ہوئی تو یہ سارے پھٹ پڑے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کہتے ہیں کہ یہ ساری سازشیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل گرفتار کرنے کی کوشش ہے جبکہ شہباز شریف کبھی ان علاقوں میں گئے ہی نہیں، وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے اجنبی ہیں۔

مزیدپڑھیں: آل پارٹیز کانفرنس: جدوجہد عمران خان کے نہیں انہیں لانے والوں کیخلاف ہے، نواز شریف

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے فوج پر تنقید کے بعد لیگی حلقے میں سنجیدہ بحث شروع ہوچکی ہے جو قیادت کی تبدیلی سے متعلق ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر سن کر سب سے زیادہ اعتراض اور دکھ مسلم لیگ کے کارکنوں کو ہوا۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان شریف خاندان سے جان چھڑائیں گے اور جلد نئی مسلم لیگ بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جدوجہد کئی برسوں پر مشتمل ہے لیکن 'پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا جنم مارشل لا کی کوکھ سے ہوا ہے'، تاہم عمران خان کسی مارشل لا کا حصہ نہیں ہیں اور صرف عمران خان ہی جمہوری لیڈر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا فوج سے اصولی جھگڑا نہیں ہے، یہ جھگڑا صرف یہ ہے کہ فوج اور عدلیہ بیرون ملک رکھے ہوئے اثاثے کو بچانے کے لیے مدد کیوں نہیں کررہی۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کے حالات کی وجہ نااہل حکمرانوں کو مسلط کرنے والے ہیں، قائد مسلم لیگ (ن)

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے جبکہ تحریک انصاف ایک منتخب حکومت ہے اور فوج، پاکستان کا ادارہ ہے۔

فواد چوہدریکا کہنا تھا کہ دراصل نواز شریف چاہتے ہیں کہ جس طرح ماضی میں فوج کا سیاسی امور میں کردار رہا ہے آج بھی ویسا ہی ہو، نواز شریف نے جتنے بھی چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیے ان کی تمام سے لڑائی ہوئی لہٰذا اگر ڈیڑھ سو لوگ ایک طرف ہیں تو کوئی نہ کوئی غلطی نواز شریف کی بھی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ جیسے کھلے دل کے آدمی کے ساتھ اگر کوئی نہیں چل سکتا تو میں سمجھتا ہوں وہ کسی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے طلال چوہدری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بارے میں نہیں معلوم لیکن اگر وہ زیر علاج ہیں تو ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 94 ادویات کی قیمتوں میں 15 سے 20 برس کے دوران اضافہ نہیں ہوا تھا اس کے نتیجے میں فارما انڈسٹری نے مذکورہ ادویات بنانی چھوڑ دی تھیں۔

مزیدپڑھیں :صنعتی بھنگ کی تیاری سے ایک ارب ڈالر ریونیو حاصل ہوگا، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے بتایا کہ جب وہ ادویات کی تیاری ترک کردی تو اب یہ بلیک میں فروخت ہورہی تھیں، لہٰذا ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا، اگر حکومت نجی شعبے پر ہر وقت ڈنڈا لے کر کھڑی رہی تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024