• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انٹرنیٹ صارفین کی جی جی حدید اور زین ملک کو بیٹی کے نام کی تجویز

شائع September 26, 2020
جی جی حدید اور زین ملک کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد صارفین نے خوشی کا اظہار بھی کیا—فوٹو:وائر امیجز
جی جی حدید اور زین ملک کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد صارفین نے خوشی کا اظہار بھی کیا—فوٹو:وائر امیجز

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل 25 سالہ جی جی حدید اور پاکستانی نژاد 27 سالہ گلوکار زین ملک کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

زین ملک اور جی جی حدید نے اس خوشخبری کا اعلان انسٹاگرام پر بچی کا ہاتھ تھامے بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا تھا۔

خیال رہے کہ جی جی حدید اور زین ملک نے منگنی بھی نہیں کی ہے اور ماضی میں ان دونوں کے تعلقات کشیدہ بھی رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: زین ملک اور جی جی حدید کے ہاں بیٹی کی پیدائش

زین ملک اور جی جی حدید کے درمیان ابتدائی طور پر 2015 میں تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار دیکھا گیا جب کہ دونوں میڈیا میں ایک دوسرے سے محبت کا بھی کھلم کھلا اظہار کرتے تھے۔

تاہم 2018 میں دونوں کے درمیان نامعلوم وجوہات کی بنا پر اختلافات ہوگئے اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی لیکن جنوری 2020 میں ایک بار پھر دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

جنوری 2020 کے بعد جی جی حدید اور زین ملک کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنے تعلقات بحال ہونے پر کھل کر بات نہیں کی تھی اور بعد ازاں خبریں تھیں کہ دونوں شادی سے قبل والدین بننے والے ہیں جس کی انہوں نے خود بھی تصدیق کردی تھی۔

جی جی حدید اور زین ملک کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد انٹرنیٹ صارفین اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ناموں کی تجاویز بھی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: جی جی حدید نے اُمید سے ہونے کی تصدیق کردی

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ زین ملک اور جی جی حدید اپنی بچی کو انگریزوں والا نام نہ دیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ میں صرف اسی وقت بات کروں گی جب زین ملک اور جی جی حدید اپنی بیٹی کا نام غزالہ ملک رکھیں گے۔

مریم نامی صارف نے لکھا کہ زین پاکستانی ہیں اور جی جی حدید فلسطینی تو میرے خیال میں انہیں بیٹی کا نام مریم رکھنا چاہیے۔

ایمن نامی صارف نے لکھا کہ جی جی حدید اور زین ملک اپنی بچی کا نام 'گلشن حدید' رکھیں۔

دانش نامی صارف نے لکھا کہ کیا جی جی حدید اور زین، بیٹی کے نام کا فیصلہ نہیں کرپارہے، اگر آپ پڑھ رہے ہیں تو اس کا نام بلقیس رکھ لیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ تصور کریں جی جی حدید اور زین اپنی بیٹی کا نام زارا ملک رکھ دیں۔

اسی طرح ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اگر زین اور جی جی نے بچی کا نام رینسمی نہیں ہوا تو میں نہیں سنوں گا۔

کائرہ نامی صارف نے لکھا کہ اگر زین ملک اور جی جی حدید میرے نام پر اپنا نام رکھ سکتے ؟ مجھے لگتا ہے کہ کائرہ ملک اچھا لگے گا۔

پیٹ نامی صارف نے لکھا کہ میں 95فیصد پریقین ہوں کہ وہ بچی کا نام میرے نام پر رکھیں گے۔

جی جی حدید کے نام سے بنے اکاؤنٹ نے لکھا کہ فردوس جمیلہ ملک نام ہونا چاہیے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ کبھی سیلیبریٹیز کی زندگیوں میں دلچسپی نہیں لی لیکن اب میں جاننا چاہتی ہوں کہ زین ملک اور جی جی حدید اپنی بیٹی کا کیا نام رکھتے ہیں۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ جی جی حدید نے اگر جی جی حدید اور زین ملک فوری طور پر اپنی بچی کا نام نہیں بتایا تو میرا مینٹل بریک ڈاؤن ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024