• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بارودی سرنگوں کا تعین کرنے والے چوہے کیلئے بہادری کا اعلیٰ اعزاز

شائع September 26, 2020
مگاوا نامی چوہے کوبہادری کے لیے برطانیہ کے اعلیٰ ترین سول اعزاز کے مساوی گولڈ میڈل دیا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی
مگاوا نامی چوہے کوبہادری کے لیے برطانیہ کے اعلیٰ ترین سول اعزاز کے مساوی گولڈ میڈل دیا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

بارودی سرنگوں کا درست تعین کرنے والے بڑی جسامت کے 5 سالہ افریقی چوہے مگاوا کو بہادری کے اعلی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق اس چوہے کوبہادری کے لیے برطانیہ کے اعلیٰ ترین سول اعزاز کے مساوی اعزاز سے نوازا گیا ہے کیونکہ اس نے سونگھ کر بارودی سرنگوں اور اسلحے کی نشاندہی کی۔

برطانیہ میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیپلز ڈسپنسری فار سک اینیملز(پی ڈی ایس اے) کی جانب سے مگاوا نامی اس چوہے کو ' جان پچانے کے لیے بہادری اور اپنے فرائض کی انجام دہی' کے باعث گولڈ میڈل دیا گیا۔

مگاوا نامی اس چوہے کی خدمات کی وجہ سے کمبوڈیا کے عوام کی زندگیاں تبدیل ہوگئی ہیں۔

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

اس چوہے کی تربیت بیلجیئم کی خیراتی تنظیم اے پی او پی او کی جانب سے کی گئی تھی جو اب تک 39 باردوی سرنگوں اور 28 بغیر پھٹے بموں کی نشاندہی کرچکا ہے۔

مگاوا بیلجیئم کی تنظیم سے تربیت حاصل کرنے والا کامیاب ترین 'ہیرو ریٹ' ہے۔

پی ڈی ایس اے کی ڈائریکٹر جنرل جان میک لوگلن نے کہا کہ اس ہیرو چوہے مگاوا اور اے پی او پی او کا کام منفرد اور بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگاوا کے کام کی جہ سے براہ راست ان مردوں، خواتین اور بچوں کی زندگیاں محفوظ اور تبدیل ہوئیں جو ان بارودی سرنگوں سے متاثر ہوتے تھے۔

خیال رہے کہ 1975 سے 1998 کے درمیان کمبوڈیا میں لاکھوں باردوی سرنگیں بچھائی گئی تھیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

مگاوا، کمبوڈیا کے شمالی شہر سیئم ریئپ میں پی ڈی اے ایس ایوارڈ کے 77 سال میں یہ میڈل حاصل کرنے والا پہلا چوہا ہے

اس سے قبل مختلف جانوروں یہاں تک کہ کبوتر کو بھی یہ اعزاز دیا جاچکا ہے۔

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

پی ڈی ایس اے کا گولڈ میڈل برطانوی جارج کراس کے مساوی ہیں، اس کے ساتھ ہی اس تنظیم کی جانب ملٹری جانوروں کو ڈکن میڈل بھی دیا جاتا ہے۔

اے پی او پی او نے مگاوا کو اس کے مقامی علاقے تنزانیہ میں اس کے کھانے کی پسندیدہ چیزیں جیسا کہ کیلے اور مونگ پھلیاں دے کر دھماکا خیز مواد میں موجود کیمیائی مرکب کا پتا لگانے کی تربیت دی تھی۔

چوہے مٹی کھود کر بارودی سرنگوں سے خبردار کرتے ہیں.

مگاوا صرف 30 منٹ میں ٹینس کورٹ جتنے علاقے میں دھماکا خیز مواد کا پتا لگاسکتا ہے جبکہ روایتی میٹل ڈیٹیکٹر سے یہ جاننے میں 4 دن لگتے ہیں.

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024