• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

پاکستان میں کورونا وائرس کو 7 ماہ، مجموعی کیسز میں سے 95 سے زائد صحتیاب

شائع September 26, 2020
پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہے—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہے—فائل فوٹو: اے پی

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی متاثر اور لاکھوں کو ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کی پاکستان میں مجموعی صورتحال بہتر ہے تاہم کچھ روز سے کچھ مقامات پر کیسز میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

ملک میں ابھی تک 3 لاکھ 9 ہزار 581 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں تاہم ان میں سے 2 لاکھ 95 ہزار 333 صحتیاب بھی ہوگئے ہیں جبکہ 6 ہزار 451 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

پاکستان میں آج (26 ستمبر) کی صبح تک مزید 324 کیسز کا اضافہ ہوا اور 3 اموات بھی رپورٹ ہوئیں جبکہ 593 افراد صحتیاب بھی ہوگئے۔

تاہم ان 324 کیسز اور 3 اموات میں خیبرپختونخوا کے 63 کیسز اورایک موت جبکہ بلوچستان کے 94 کیسز وہ تھے جو گزشتہ روز کے تھے تاہم یہ آج رپورٹ ہوئے۔

ان نئے کیسز کے بعد خیبرپختونخوا کے مجموعی کیسز 37 ہزار 588 اور بلوچستان میں مجموعی تعداد 14 ہزار 932 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا جس کے بعد اب تک اس وائرس کو 7 ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے۔

اس عرصے کے دوران سب سے زیادہ تشویش ناک صورتحال جون کے مہینے میں دیکھنے میں آئی، اس ماہ میں یومیہ کیسز کی تعداد 6 ہزار اور اموات 100 سے زائد ہوگئی تھیں۔

یہی نہیں بلکہ کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک کے ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد کم پڑنے کی اطلاعات بھی رپورٹ ہوئی تھیں۔

تاہم بعد ازاں جولائی کے مہینے میں کیسز کم ہونا شروع ہوئے اور پھر اگست اس میں مزید بہتری رپورٹ ہوئی۔

رواں ماہ میں کورونا وائرس کی صورتحال مزید بہتر ہونے کے بعد 6 ماہ سے زائد عرصے سے بند تعلیمی اداروں کو بھی کھول دیا گیا۔

آج 26 ستمبر کو ملک میں مجموعی صورتحال کچھ اس طرح کی ہے۔

پنجاب

ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 77 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں 77 کیسز نے پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد کو 98 ہزار 941 تک پہنچا دیا۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مزید 43 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان نئے کیسز کے بعد دارالحکومت میں مجموعی کیسز 16 ہزار 367 ہوگئے۔

گلگت بلتستان

ملک کے کم متاثرہ حصوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں 27 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک فرد کا انتقال بھی ہوا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 27 نئے کیسز کے بعد وہاں مجموعی کیسز 3 ہزار 635 تک پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ ایک فرد کے انتقال نے مجموعی اموات کی تعداد کو 85 تک پہنچا دیا۔

آزاد کشمیر

ملک کے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں یہ عالمی وبا مزید 20 افراد کو متاثر کرگئی جبکہ ایک فرد کا انتقال بھی ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 20 نئے مریضوں کے بعد آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 2 ہزار 630 ہوگئی۔

مزید یہ کہ ایک اور موت سے وہاں اموات کی مجموعی تعداد 71 ہوگئی۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 593 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 593 مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 333 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 309581

اموات: 6451

صحتیاب: 295333

فعال کیسز: 7797

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 488 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 98 ہزار 941 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 37 ہزار 588 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 932 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 ہزار 367، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 635 اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 630 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2481

پنجاب: 2229

خیبرپختونخوا: 1259

بلوچستان: 145

اسلام آباد: 181

گلگت بلتستان: 85

آزاد کشمیر: 71

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024