• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سجاد علی میرے پسندیدہ گلوکار ہیں، سونو نگم

شائع September 25, 2020
سونو نگم نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ٹیلنٹ کو سراہا ہے— فوٹو: انسٹاگرام
سونو نگم نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ٹیلنٹ کو سراہا ہے— فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ ماہ اگست میں بھارتی گلوکار سونو نگم نے سوشل میڈیا پر ننھی ہادیہ کی آواز میں گائے گانے 'بول ہو' کو شیئر کیا تھا اور گانے کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ بہت دنوں بعد کوئی اچھی چیز سننے کو ملی ہے اور اس گانے نے میرے دل کو چھولیا ہے۔

سونو نگم نے مزید کہا تھا کہ میں نے تصور نہیں کیا تھا کہ ابھی بھی ایسا کام ہوسکتا ہے کہ جب کوئی گانا گارہا ہو انسان اسے سن کر پھوٹ پھوٹ کر روئے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ گانا بہت زبردست ہے، سونو نگم نے ہادیہ اور سوچ بینڈ کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سونو نگم بھی ننھی ہادیہ کی آواز کے سحر میں مبتلا

جس کے کچھ دن بعد سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک پوسٹ میں پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی نے بھارتی گلوکار سونو نگم سے رابطے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ سونو نگم کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت ہوئی اور یہ ان کا ایک خواب تھا جو حقیقت بن گیا۔

اور اب سونو نگم نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ٹیلنٹ کو سراہا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکار سجاد علی کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں اور انہیں پسندیدہ گلوکار بھی قرار دیا۔

انسٹاگرام پر جاری کردہ پوسٹ میں سونو نگم نے سجاد علی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کا پس منظر بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ تصاویر 19 مارچ کی ہیں جب عدیل فاروق ہمیں پہلے ڈیجیٹل لائیو کنسرٹ کے لیے عاطف علی کے اسٹوڈیو کا جائزہ لینے کے لیے لے کر گئے تھے جو 22 مارچ کو ہوا تھا۔

سونو نگم نے لکھا کہ اتفاق سے وہاں انتہائی قابل احترام گلوکارو موسیقار اور میرے سب سے زیادہ پسندیدہ سجاد علی بھائی بھی اپنے بیٹے کے ساتھ موجود تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ سجاد علی ہمارا انتظار کررہے تھے تاکہ ہم اپنی زندگیوں میں پہلی بار ایک دوسرے سے مل سکیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سونو نگم نے لکھا کہ اور پھر ہم نے وہاں ڈیڑھ گھنٹے تک باتیں کیں اور میں اس خوبصورت شام کی چند یادگار تصاویر شیئر کررہا ہوں۔

بھارتی گلوکار نے مزید لکھا کہ سجاد علی کا گانا 'کٹنا نئیں' میرے گھر والوں کا سب سے پسندیدہ گانا ہے اور اسے غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل میری بہن تیشا نگم نے بھی کور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ننھی ہادیہ کا سونو نگم سے رابطہ

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سے پہلے میں نے سجاد بھائی کو کال کی تھی اور ان سے اس گانے کو کور کرنے کی اجازت لی تھی۔

سونو نگم نے سجاد علی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے نہ صرف اجازت دے دی تھی بلکہ معاوضہ بھی نہیں لیا تھا۔

بعدازاں سجاد علی نے بھی ان کی پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ سونونگم آپ سے مل کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ سونونگم ہمارے وقت کے سب سے زیادہ سریلے گلوکار ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024