• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کورونا وائرس کے باعث مارول سپر ہیروز کی فلمیں مزید التوا کا شکار

شائع September 24, 2020
— فوٹو بشکریہ مارول
— فوٹو بشکریہ مارول

اگر آپ مارول کی نئی فلم بلیک ویڈو کو رواں سال دیکھنے کی ٰخواہش رکھتے ہیں تو اب اس کے لیے مزید انتظار کرنا ہوگا۔

ڈزنی کی جانب سے بلیک ویڈیو کی ریلیز کی تاریخ کو مزید آگے کرتے ہوئے 7 مئی 2021 کردیا گیا ہے۔

بلیک ویڈو سے مارول سنیماٹک یونیورس کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہونا تھا جس میں اسکارلٹ جونسن نتاشا رومانوف کے روپ میں نظر آئیں گی۔

یہ فلم پہلے رواں سال مئی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث اپریل میں اس تاریخ کو 6 نومبر کردیا گیا تھا۔

مگر اب مداحوں کو اسے دیکھنے کے لیے 2021 تک انتظار کرنا ہوگا اور طویل عرصے بعد 2020 پہلا سال ثابت ہوگا جس میں مارول کے کسی سپر ہیرو کی فلم ریلیز نہیں ہوگی۔

بلیک ویڈیو کے ساتھ ساتھ مارول کی دیگر فلموں کو ریلیز کرنے کی تاریخیں بھی بدل دی گئی ہیں۔

ڈزنی کے مطابق اب مارول کی فلم ایٹرنلز 5 نومبر 2021 کو ریلیز ہوگی (یہ پہلے نومبر 2020 میں ریلیز ہونا تھی مگر اس کی تاریخ اب دوسری بار آگے بڑھائی گئی ہے) جبکہ شینگ چی اینڈ دی لیجنڈ آف دی 10 رنگز 9 جولائی 2021 کو سنیماؤں کی زینت بنے گی۔

ڈاکٹر اسٹرینج ان دی ملٹی ورس آف میڈنس کی تاریخ پہلے 25 مارچ 2022 تک بڑھا دی گئی تھی اور فی الحال اس کی ریلیز ڈیٹ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

تھور لو اینڈ تھنڈر اب 11 فروری 2022 کو ریلیز ہوگی، بلیک پینتھر 2 کوو 6 جولائی 2022 جبکہ کیپٹن مارول 2 کے لیے مداحوں کو 8 جولائی 2022 تک انتظار کرنا ہوگا۔

تاہم بلیک پینتھر 2 کی ریلیز میں تاخیر کا امکان ہے جس کی وجہ اس کے مرکزی کردار چیڈوک بوسمین کا کینسر کے باعث انتقال ہونا ہے۔

اسی طرح آنٹ مین 3 کو 7 اکتوبر 2022 کو ریلیز کیا جاسکتا ہے یعنی 2022 میں مارول کی 5 فلمیں ریلیز ہوں گی جو ایک سال میں اس کمپنی کی سب سے زیادہ فلمیں بھی ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025