• KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • KHI: Asr 4:23pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm
  • ISB: Asr 3:38pm Maghrib 5:16pm

وزیر اعظم آج مالی احتساب اور شفافیت پر اقوام متحدہ کے پینل سے خطاب کریں گے

شائع September 24, 2020
وزیر اعظم آج مالی احتساب اور شفافیت پر اقوام متحدہ کے پینل سے خطاب کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
وزیر اعظم آج مالی احتساب اور شفافیت پر اقوام متحدہ کے پینل سے خطاب کریں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر آج مالی احتساب، شفافیت اور سالمیت (ایف اے سی ٹی آئی) کے ایک اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کے دفتر سے کی گئی ٹوئٹ کے مطابق اس تقریب میں ٹیکس تعاون، انسداد بدعنوانی اور انسداد منی لانڈرنگ کے لیے موجودہ بین الاقوامی فریم ورک کے نظام میں موجود خامیوں اور خلاف کی نشاندہی کرنے والے ایف اے سی ٹی آئی پینل کی عبوری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کی پاکستان آمد

یہ پروگرام خصوصاً پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے نفاذ کی طرف پیشرفت کے سلسلے میں کورونا وائرس کے بحران کے اثرات کی روشنی میں ان چیلنجز پر ترجیحی بنیادوں پر کارروائیوں پر بات چیت کرنے کے لیے ایک فورم فراہم کرے گا۔

یہ فورم 2030 تک غربت کے خاتمے کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کی خاطر سرمایہ کاری کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد کے لیے تشکیل دیا گیا تھا اور اس 15رکنی پینل کا افتتاح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدور نے مارچ میں کیا تھا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس پروگرام سے سول سوسائٹی، بین الاقوامی اداروں، تعلیمی اداروں اور کاروباری شعبے کے مابین ایف اے سی ٹی آئی پینل کی عبوری رپورٹ میں جن امور پر روشنی ڈالی گئی ہے ان امور کو تلاش کرنے کے لیے بھی بات چیت کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر خارجہ

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے اور اقتصادی و سماجی کونسل کے صدر منیر اکرم بھی اجلاس کے دوران اظہار خیال کریں گے۔

ایف اے سی ٹی آئی پینل سے اپنے خطاب کے علاوہ وزیر اعظم ایک اور پروگرام میں بھی اظہار خیال کریں گے جس میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غربت اور اس سے نمٹنے کے لیے تجاویز پر غور کیا جائے گا، اس تقریب کی میزبانی مشترکہ طور پر پاکستان اور چلی کریں گے۔

وزیر اعظم کی معاشرتی تحفظ اور غربت کے خاتمے کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر بھی تقریب سے خطاب کریں گی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے اور دفتر خارجہ نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کی تقریر میں مسئلہ کشمیر پر توجہ دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پہلے مجھے اقوام متحدہ جانے دیں،پھر بتاؤں گا لائن آف کنٹرول کب جانا ہے، وزیراعظم

یہ عام بحث، جو اقوام متحدہ کے کسی بھی جنرل اسمبلی اجلاس کا مرکز ہے، اس کا آغاز منگل سے ہوا تھا۔

اقوام متحدہ کا یہ 75واں سیشن اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں عالمی رہنما نیویارک میں جنرل اسمبلی میں جا کر خطاب کرنے کے بجائے کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن خطاب کر رہے ہیں۔

پچھلے سال اقوام متحدہ کے 74ویں اجلاس میں اپنی تقریر میں وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کا اپنے ملک میں الحاق کرنے کے عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025