• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

امریکی سفیر افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کے معترف

شائع September 24, 2020
اسلام آباد کے لیے امریکی سفیر ولیم ای ٹوڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان ایک پیچیدہ مگر اہم امریکی شراکت دار ہے — فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد کے لیے امریکی سفیر ولیم ای ٹوڈ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان ایک پیچیدہ مگر اہم امریکی شراکت دار ہے — فوٹو: اے ایف پی

واشنگٹن: اسلام آباد کے لیے واشنگٹن کے نئے سفیر ولیم ای ٹوڈ کا کہنا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا اب پہلے سے زیادہ اہم کردار ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ولیم ای ٹوڈ، جنہیں رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نامزد کیا تھا، نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان ایک پیچیدہ مگر اہم امریکی شراکت دار ہے اور واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجی تعلقات کو بتایا کہ 'امریکا اور پاکستان کے وسیع تر تعلقات میں یہ ایک اہم وقت ہے، یہ دیرینہ اور اہم ہے تاہم ہمیشہ پیچیدہ اور کبھی کبھی متنازع بھی ہے'۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے والے ’تخریبی عناصر‘ سے متعلق انتباہ

یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ دونوں اتحادیوں میں اختلافات ہیں ولیم ای ٹوڈ نے کہا کہ 'پاکستان ایک ضروری علاقائی شراکت دار ہے اور مشترکہ اہداف پر مل کر کام کرنے کے لیے ہمارے تعلقات میں یہ ایک اہم لمحہ ہے'۔

نئے امریکی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام لانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'افغانستان میں امن دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے امریکا اور پاکستان کا مؤثر تعاون ضروری ہے'۔

سفیر نے اپنے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کی 2018 میں اسلام آباد میں کی جانے والی تقریر کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے اپنے میزبانوں سے کہا تھا کہ معاشی، کاروبار اور تجارتی جیسے ایک وسیع میدان میں تعلقات کو کس طرح بحال کرنا ہے۔

مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ 'ایسا کرنے کے لیے ہمیں افغانستان کے مسئلے کا ایک پرامن حل تیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے یقینی طور پر افغانستان کو فائدہ ہو بلکہ امریکا اور پاکستان کو بھی اس سے فائدہ ہو'۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر کی امن مذاکرات سے قبل ملا برادر، عبدالحکیم حقانی سے ملاقات

حال ہی میں متعدد سینئر امریکی عہدیداروں نے اعتراف کیا تھا کہ رواں سال کے اوائل میں پاکستان نے امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

واشنگٹن کو اُمید ہے کہ اس معاہدے سے بالآخر افغانستان میں 19 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور وہ جنگ زدہ ملک سے اپنی فوجیں واپس بلاسکے گا۔

سفیر ولیم ای ٹوڈ نے سینیٹ کے پینل کو بتایا کہ 'آج ہمارے ممالک اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن میں مشترکہ دلچسپی رکھتے ہیں'۔

انہوں نے بھی افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا اور کہا کہ 'اسلام آباد نے ایسے حالات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس سے افغان رہنماؤں اور طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات کا تاریخی آغاز ہوا'۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024