• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

گوگل میپس میں کووڈ لیئر کا اضافہ

شائع September 23, 2020
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

گوگل کی جانب سے مقبول ترین میپس ایپ میں لوگوں کو کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے والے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گوگل میپس میں ایک نئی کووڈ لیئر کا اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ صارف کسی بھی علاقے میں اس بیماری کے کیسز کی تعداد کو زیادہ بہتر طریقے سے جان سکیں۔

کورونا وائرس کی وبا متعدد ممالک میں تاحال تھم نہیں سکی جبکہ متعدد خطوں میں دوسری لہر کے خدشات بھی سامنے آرہے ہیں۔

اس کو دیکھتے ہوئے گوگل کی جانب سے یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

صارفین اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد ایک کلر کوڈ نقشہ دیکھ سکیں گے جو ہر ایک لاکھ افراد آبادی میں کیسز کے اعدادوشمار ظاہر کرے گا۔

اسی طرح اس کلر کوڈڈ نقشے میں ایسے لیبلز بھی ہوں گے جو بتائیں گے کہ اس علاقے میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے یا کم ہورہی ہے۔

گوگل کے مطابق یہ فیچر ان تمام 220 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہوگا جو اس وقت گوگل میپس کو سپورٹ کررہے ہیں۔

جہاں ممکن ہوگا یہ ڈیٹا شہروں کی سطح پر دکھایا جائے گا مگر اس کا انحصار اعدادوشمار کی دستیابی پر ہوگا۔

گوگل کے مطابق یہ ڈیٹا مختلف ذرائع بشمول جونز ہوپکنز یونیورسٹی، نیویارک ٹائمز اور وکی پیڈیا سے اکٹھا کیا جائے گا جبکہ مقامی اور حکومتی اداروں کی جاری کردہ تفصیلات کو بھی اس کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ اسی طرح ہے جیسے اس وقت گوگل کی جانب سے سرچ رزلٹ پیجز میں کووڈ ڈیٹا کو دکھایا جاتا ہے۔

یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کی جانب سے اس ہفتے بتدریج صارفین تک پہنچنا شروع ہوجائے گا اور آئندہ چند دن یا ہفتوں میں تمام صارفین اسے استعمال کرسکیں گے۔

تاہم گوگل کی جانب یہ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن میں متعارف کرائے جانے کا ارادہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024