• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

انگلش ٹی20 لیگ میں شاہین کی عمدہ باؤلنگ، 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لے لیں

شائع September 21, 2020
شاہین شاہ آفریدی نے صرف 19رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
شاہین شاہ آفریدی نے صرف 19رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش ٹی 20 لیگ وائیٹالٹی بلاسٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کر لیں۔

ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں شاہین شاہ آفریدی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں لینے والے محض ساتویں باؤلر ہیں۔

اتوار سے قبل ہیمپشائر کے لیے شاہین شاہ آفریدی کا سیزن بہت برا رہا اور بلے بازوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میچ سے قبل انہوں نے ایک وکٹ لے کر 191 رنز دیے تھے۔

لیکن اس میچ میں انہوں نے گزشتہ تمام میچوں کی بدترین کارکردگی کا ازالہ کردیا اور 19رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔

یہ ناصرف ہیمپشائر کے لیے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ ہے بلکہ کاؤنٹی کی تاریخ کی دوسری ٹی20 ہیٹ ٹرک بھی ہے۔

انہوں نے مڈل سیکس کے ٹیل اینڈرز کا کام تمام کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے چار گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے جان سمپسن، اسٹیون فن، تھیلا ولالا ویتا اور ٹم مرتاغ کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو 20 رنز سے فتح دلا دی۔

ہیمپشائر نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکٹیں ان کے اختیار میں نہ تھیں لیکن انہوں نے اپنی بہترین کوشش کی۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنی کارکردگی پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہیہ سب کچھ ان کے والدین کی دعاؤں کے بغیر ممکن نہ تھا، میں غیر مشروط حمایت اور یہ موقع دینے پر ہیمپشائر کا شکر گزار ہوں۔

ہیمپشائر نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے تھے، ٹام السوپ 25 اور سیم نارتھ ایسٹ 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں 14 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد سمپسن نے 40 گیندوں پر 48 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا لیکن انہیں دوسرے اینڈ سے کوئی سپورٹ نہ ملی اور ان کی ٹیم صرف 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024