• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت میں 3 منزلہ عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک

شائع September 21, 2020
یہ واقعہ بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے قریبی شہر بھونڈی میں پیش آیا — فوٹو: اے ایف پی
یہ واقعہ بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے قریبی شہر بھونڈی میں پیش آیا — فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے مغربی علاقے میں طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے قریبی شہر بھونڈی میں پیش آیا۔

بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ '10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 11 کو زندہ بچالیا گیا'۔

مزید پڑھیں: کراچی: گلبہار میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی

عہدیدار نے بتایا کہ 40 سے زائد ہنگامی رضاکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جن میں قومی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے 30 امدادی کارکنوں کی ٹیم بھی شامل ہے۔

این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل ستیا نارائن پردھان نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی آلات اور کھوج لگانے والے کتوں سے لیس ٹیمز '20 سے 25 پھنسے ہوئے لوگوں' کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

این ڈی آر ایف کے ٹوئٹر پر نشر ہونے والی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ہنگامی رضاکار بھاری کنکریٹ اور اینٹوں کے ڈھیر کو ہٹانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیاری: عمارت گرنے سے 22 اموات ہوگئیں، مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ تا حال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون کے موسم کے دوران اکثر عمارتیں گرنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024