• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

بلاول بھٹو کی نواز شریف کو اپوزیشن کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کی دعوت

شائع September 18, 2020
مریم نواز نے والد سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا — فائل فوٹو / اے پی پی
مریم نواز نے والد سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا — فائل فوٹو / اے پی پی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں ورچوئل شرکت کی دعوت دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 'نواز شریف سے رابطہ ہوا ہے جس میں ان کی خیریت دریافت کی۔'

انہوں نے کہا کہ 'میں نے نواز شریف کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں 20 ستمبر کو ہونے والی اپوزیشن کی اے پی سی میں ورچوئل شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔'

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے والد سے رابطہ کرکے خیریت دریافت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'اے پی سی ہوئی تو 30 دسمبر سے قبل ن لیگ سے ش لیگ الگ ہوجائے گی'

واضح رہے کہ 20 ستمبر کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں حکومت کے خلاف حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگ کا 7 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا جن میں شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق بھی شامل ہیں۔

اے پی سی میں مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے وفود بھی شرکت کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024