• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کے الزام میں پاکستانی اداکار کو کویت میں سزا

شائع September 18, 2020
پاکستانی اداکار کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا—فوٹو؛: القبس اخبار
پاکستانی اداکار کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا—فوٹو؛: القبس اخبار

خلیجی ملک کویت کی عدالت نے پاکستانی نژاد اداکار کو سوشل میڈیا پر اپنی نازیبا ویڈیو جاری کرنے کے الزام میں 2 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

عرب اخبار گلف نیوز نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کویت کی عدالت نے پاکستانی نژاد اداکار فرحان ال علی کو اپنی ہی نازیبا ویڈیو جاری کرنے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت نے حکم دیا کہ سزا مکمل کرنے کے بعد پاکستانی اداکار کو ملک بدر بھی کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’فحش ویڈیو وائرل کرنے والوں سے جان کو خطرہ تھا‘ اداکارہ

کویتی عدالت نے پاکستانی اداکار پر ایک ہزار کویتی دینار کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

فرحان ال علی کے حوالے سے جون میں عرب ویب سائٹ البوابہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ پاکستانی اداکار نے پولیس کے سامنے نازیبا ویڈیو جاری کرنے کا اعتراف کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق فرحان ال علی نے اپنے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں کپڑوں کے بغیر دکھائی دیے تھے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فرحان ال علی پر سخت تنقید کی گئی تھی اور ساتھ ہی پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تو انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔

تاہم بعد ازاں گرفتاری کے بعد جون میں کویتی اخبارات نے خبروں میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی اداکار نے پولیس کے سامنے اپنی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کا اعتراف کرلیا۔

فرحان ال علی کویت کے متعدد اسٹیج تھیٹرز سمیت ٹی وی ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور ان کی اداکاری کو کافی سراہا بھی جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024