چلبل پانڈے اب موبائل گیم میں
بولی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے آج کل برے دن چل رے ہیں مگر ان کے چاہنے والوں کی محبت میں ذرا بھی کمی نہیں آئی ہے۔
اداکار نہ صرف پیسے کمانے میں سب سے آگے ہیں بلکہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
تاہم اب چلبل پانڈے کے اسٹائلز سے متاثر ہوتے ہوئے موبائل گیم میں ان کا کردار شامل کیا گیا ہے جو فلم وانٹیڈ کے روپ سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔
سلمان خان کسی بھی روپ میں آجائیں تو اُن کے چاہنے والے اُسے اپنائے بنا نہیں رہتے۔
اسی لیے نئی موبائل گیم کے نئے کردار کو دبنگ خان کا روپ دیا گیا ہے۔
اِس کردار کا روپ بالکل ویسا ہی ہوگا جیسا سلمان کا فلم وانٹیڈ میں تھا، گیم کا نام فائٹر رکھا گیا ہے جو سلو بھیا کی ایکشن سے بھری فلموں کی طرح فل آف ایکشن ہوگا۔
اِس کے تخلیق کاروں نے سلو بھیا کا ٹپوری انداز سامنے رکھتے ہوئے ہی فلم وانٹیڈ کا انتخاب کیا ہے، جسے یقیناََ بہت بڑی تعداد میں لوگ کھیلیں گے۔
گیم موبائل ایپ (ایپلیکیشن) کی شکل میں دستیاب ہوگا، جسے جلد ہی اسمارٹ فون یوزرز کے لیے مارکیٹ میں بھی جاری کر دیا جائے گا۔












لائیو ٹی وی